دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ اور گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن کے بی ایس بلاک کیلئے مکمل فنڈز جاری کردئیے۔

منصوبوں کو اسی سال جبکہ پل ڈاٹ چوک پر مانو منٹ کی تعمیر دو ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران افسران کو ٹاسک دے دیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیاڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید

ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ

ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،محمد شعیب،محمد امجد،شاہد احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز طلب کرلیں۔

انہوں نے پل ڈاٹ پر مانو منٹ دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مانومنٹ کیلئے ورکنگ پلان طلب کرلیا۔کمشنرنے گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن میں بی ایس بلاک اور

چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ اسی سال مکمل کرنے کے احکامات دئیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بی ایس بلاک اور چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کے مکمل فنڈز جاری کردئیے ہیں

اس لئے مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ پر 15 کروڑ روپے اور ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن میں اکیڈمک بلاک اور چار دیواری کی تعمیر پر گیارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے

کمشنر نے لیڈیز پارک کی بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس سرائے کی جلد تکمیل کیلئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کو نگرانی کی ہدایت کی۔

کمشنر نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

شہر خاموشاں پراجیکٹ پر 17 کروڑ دس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے سردار فتح محمد خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی معائنہ کیا

اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں سیوریج اور دیگر رقبہ کی حوالگی کیلئے متعلقہ افسران کا پیر کو اجلاس طلب کرلیا۔

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیاٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ کے منصوبے پر نو کروڑ 35 لاکھ روپے اور زچہ بچہ ہسپتال پر دو ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

غازی یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک اور دیگر تعمیراتی کام پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے

پاسپورٹ آفس سے گدائی چونگی تک دورویہ سڑک کی تعمیر پر 26 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی تعمیر پر 32 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں

اورمنصوبہ جون 2022 تک مکمل ہوگا۔کمشنر نے پاسپورٹ آفس روڈ پر مسلسل کراؤن فیلیئر کا نوٹس لیتے ہوئے روڈ اور سیوریج کی بحالی کیلئے الگ سکیم تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت 23 اگست سے خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت پورا ہفتہ منایا جائیگا،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چاروں اضلاع کے

ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ٹاسک دے دیاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے۔

کمشنرنے کہا کہ 23 اگست سے خدمت مہم کا بارہواں ہفتہ شروع ہوگا اور اس دوران حکومتی عملدرآمد میں قیمتوں کو مانیٹر کیا جائیگا۔

آٹا،چینی سمیت اشیاء خوردونوش کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔

بھاری جرمانے،مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

پرائس مجسٹریٹ کا کارکردگی چارٹ مرتب کیا جائیگا،کمشنر نے کہا کہ ہم سب کا مقصد غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے۔

سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔نرخنامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کی نگرانی کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گیارہویں ہفتہ کے دوران ڈویژن بھر میں 1228 سرگرمیاں ریکارڈ ہوئیں۔

ایک ہفتہ کے دوران 228 میں سے 205 عوامی شکایات کو نمٹایا گیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ،ڈی بی اے شہزاد قدیراورپرائس کنٹرل مجسٹریٹس موجود تھے۔

لیہ،مظفر گڑھ اور راجنپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں نئے پارک کے قیام کیلئے لے آوٹ پلان طلب کر لیا ہے.

بس ٹرمینل کے نزدیک جنرل پبلک پارک قائم کیاجائے گاجس میں وسیع پارکنگ

سکیورٹی، کنٹین سمیت مردوخواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے تمام سہولیات میسر ہوں گی

اس حوالے سے کمشنرڈاکٹر ارشاداحمد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے بھی شرکت کی

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضی، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، ڈی بی اے شہزاد قدیر اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

کمشنر نے جنرل پارک کے لے آوٹ پلان کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی.

ایک ہفتے کے اندر لے آوٹ پلان مکمل کر کے منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا.

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفس میں ڈیرہ غازیخان،تونسہ اور کوہ سلیمان سے متعلق صفائی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا.

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ شہر کے ساتھ مضافاتی او رپہاڑی علاقوں میں بھی صفائی کے معاملات بہتر کیے جائیں.

کوہ سلیمان کے ممکنہ تحصیل ہیڈکوارٹر بارتھی میں صفائی کیلئے مزیدکوڑا دان، لوڈر رکشے اور مشینری فراہم کی جائے.

لوکل گورنمنٹ قبرستان کے پراجیکٹ کو مکمل کر کے متعلقہ تحصیل کونسل کے حوالے کرے. سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی خریداری کے عمل کو تیز کیا جائے.

سیکرٹری محمد الطاف بلوچ نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیاجائے

مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظرآئیں اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمداکرام ملک

ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم خان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان

چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی واسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران موجود تھے.

About The Author