دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وقار یونس ویسٹ انڈیز کیخلاف بالرز کی کارکردگی سے مطمئن

کہتے ہیں گیند بازوں نے مواقع پیدا کیے لیکن بدقسمتی سے فیلڈرز کیچز نہ پکڑ پائے ۔

بالنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس ویسٹ انڈیز کیخلاف بالرز کی کارکردگی سے مطمئن  ہیں۔

کہتے ہیں گیند بازوں نے مواقع پیدا کیے لیکن بدقسمتی سے فیلڈرز کیچز نہ پکڑ پائے ۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں وقار یونس نے کہا کہ

لو سکورنگ میچ میں کھلاڑیوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرنا قابل فخر ہے۔

باولنگ کوچ نے فاسٹ باولر محمد عباس اور سپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جب آپ اچھی گیند بازی بھی کرے تو وکٹ نہیں ملتی۔

باولنگ کوچ نے مثبت تنقید کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کوچنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ

تنقید اگر مثبت ہوتو ضرور ہونی چاہیے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سمیت

دیگر ٹیموں کیخلاف اچھی پرفارمنس کی امید ظاہر کی ہے۔

About The Author