دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا

جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔

23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

About The Author