دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل

ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام جاری رکھیں۔ تجارتی ادارے اور بینکوں میں کام کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان داخل ہونا شروع ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان افغان دارالحکومت کابل میں چاروں اطراف سے داخل ہو رہے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام جاری رکھیں۔ تجارتی ادارے اور بینکوں میں کام کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

طالبان کی جانب سے اپنے جنگجووں کو کابل میں تشدد سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کابل سے باہر نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان صوبہ خوست پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے جبکہ گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس سینٹرسے وابستہ افراد کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہتھیار، ساز و سامان اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ اب افغان فورسز فائرنگ بند کر کے غیر ملکیوں اور شہریوں کو راستہ دے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر قبضہ کر لیا ہے جو پہلے ہی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بند ہے۔ انگور اڈا پر تعینات افغان فورسز نے ہتھیار بھی ڈال دیے ہیں۔

About The Author