ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔تحصیل،
ضلع اور ڈویژنل سطح پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں ضلع اور ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے
موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے شرکت کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض محبوب حسین خان نے ادا کیے
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر کے ساتھ
ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پرچم کشائی کی۔پولیس،بی ایم پی،بوائز سکاؤٹس اور دیگر نے سلامی پیش کی۔
آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی۔قومی ترانہ پیش کیا گیا۔بچوں نے ٹیبلوز،خاکے،
تقاریر اور نغمے پیش کرکے ملک سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ضلعی انتظامیہ او رآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تابناک قرار دیا اورکہا کہ
پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو نسل نو تک پہنچائیں گے۔
ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنائیں گے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو
سرسبز،شاداب اور صاف ستھرا بنانے کیلئے شجرکاری اور صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام نائب صدر
رقیہ رمضان۔ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب کے علاوہ ملک محبوب ثاقب،بشری سعید۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈویژنل،ضلعی افسران،پاکستان تحریک کے مرد اور خواتین کارکن،اساتذہ،طلباء اور طالبات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
ڈیرہ غازیخان
یوم آزادی کے موقع پر ڈیرہ غازی خان کے سیشن کورٹس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار الحق نے بطور مہمان خصوصی
شرکت کی۔تقریب میں سینئر سول جج ماجد وقار آہیر،سول جج محمد حارث منیر،صدر ڈسٹرکٹ بار عظمت اسلام غلزئی،جوڈیشری افسران و سٹاف،وکلاء،سول سوسائٹی کے
نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار الحق نے پرچم کشائی کی اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،14اگست کا دن ہمیں اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یوم آزادی کے موقع پر ہم قوم کے سرحدی محافظوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،
زندہ قومیں اپنی آزادی کی نعمت کا دن احسن طریقہ سے مناتی ہیں،پوری قوم کے ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔
صدر بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام غلزئی نے کہا کہ ہم یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،
تقریب میں مارچ پاسٹ پیش کیا گیا جب کہ ننھے بچوں نے قومی پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں تحصیل سطح پر جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی.
اس موقع پر پولیس محکموں کے افسران، اساتذہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے دریں اثنا انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا
مریضوں میں پھل تقسیم کیے. تحصیل کونسل آفس،بوائز ہائی سکول اور تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں شجرکاری کے ساتھ بوائز ہائی سکول سے اے سی آفس تک
جشن آزادی واک کا بھی انعقاد کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ نے بھی ریسکیو آفس تونسہ میں پرچم کشائی کی.
ریسکیو کے دستے نے سلامی پیش کی. اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے بھائی سردار عمر خ ان بزدار، ریسکیو آفیسرز اور دیگر موجو د تھے.
اسد علی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کابھی دورہ کیا اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی. ریسکیو آفس میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک 17ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کالج کے پہلے
پرنسپل پروفیسر ایوب فاروقی، مہمان اعزاز پروفیسر محمد صادق قسمانی، پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ لغاری، کالج کے اساتذہ ملازمین طلباء نے شرکت کی.
مقررین نے قیام پاکستان کیلئے آباؤاجداد کی قربانیوں، جدوجہد اور پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر گفتگو کی.
مقررین نے تعمیر پاکستان میں پاکستانیوں کے کردار اور شخصی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی.
مقررین نے قیام پاکستان کیلئے بھر پور کردارادا کرنے کا اعادہ کیا
ڈیرہ غازیخان
مشیروزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے سپورٹس گراونڈز کی تعمیر، کھلاڑیوں کی سرپرستی او رکھیلوں کے فروغ کیلئے
ہر ممکن اقدامات کرے گی. صحت مند جسم اور دماغ کیلئے سپورٹس ناگزیر ہیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے جشن آزادی فیسٹیول کے
تحت والی بال اور ہاکی کے میچز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر نے کھیلوں کی
سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی. مشیر وزیر اعلی نے سٹی پارک میں والی بال اور آسٹروٹرف گراونڈ میں ہاکی میچ دیکھے.
کھلاڑیوں سے ملاقات کی مسائل دریافت کرنے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کو سرسبز پاکستان سے منسوب کیاگیا.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آ رپی او محمد فیصل رانا دیگر
افسران اور سیاسی رہنماؤں نے ڈی جی خان آرٹس کونسل، ٹیچنگ ہسپتال، ڈویژنل پبلک سکول و کالج، ایجوکیشن یونیورسٹی، غازی یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر پودے لگائے.
اس موقع پر ملک و سرسبز و شاداب بنانے، استحکام پاکستان، کورونا وباء کے خاتمہ اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
ڈیرہ غازیخان
یوم آزادی کے موقع پر ڈیرہ غازی خان کے مریض اور قیدی بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل ہیں،
جب کہ ڈویژن بھر میں یوم آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ درخت لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سنٹرل جیل کا دورہ کیا،
مریضوں اور قیدیوں میں پھل،مٹھائیاں تقسیم کیں اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چھٹیوں والے دن بھی الرٹ ہے،ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں مگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں محتاط بھی رہنا ہوگا،وزیراعظم،وزیر اعلی کے ویژن کے تحت ادویات کی فراہمی آسان بنائی گئی ہے۔
زرتاج گل وزیر،محمد حنیف پتافی نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے بھی دریافت کیا
اور ہسپتال میں شجر کاری کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے۔وفاقی وزیر مملکت،مشیر وزیر اعلی پنجاب،کمشنر،آرپی او سنٹرل جیل بھی دورہ گئے،جیل بیرکس میں قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
جرم کرنے کی کوئی دلیل یا صفائی نہیں ہوتی،آج کے دن تمام قیدی عہد کریں کہ وہ اچھے پاکستانی بن کر باہر نکلیں گے،
کسی بھی فورم پر انصاف دلانے کے لیے حکومت قیدیوں کے ساتھ ہے،زرتاج گل وزیر نے اس موقع پر کیک کاٹا اور قیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔
مشیر محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیراعظم،وزیر اعلی کی ہدایات پر قیدیوں کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں
اور قیدیوں کی اصلاح کے لیے اقدامات بھی کر رہے ہیں،بعد ازاں زرتاج گل وزیر،محمد حنیف پتافی،کمشنر،آر پی او نے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا
اور پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جشن آزادی کے موقع پر ایک روزہ خطاطی نمائش کا انعقاد کیاگیا.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، کمشنر ڈاکٹر ارشا داحمد
آر پی او محمد فیصل رانا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب اوردیگر نے نمائش دیکھی. شرکاء نے خطاط کی مہارت اور کا م کو سراہا
علاوہ ازیں آرٹس کونسل میں صنعت زار کی طرف سے ملبوسات او رسمال انڈسٹریزکی طرف سے مصنوعات کے نمائشی سٹالز لگائے گئے.
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا.
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا. ملک پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی.
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی، انفارمیشن آفیسر چوھدری خالد رسول،
سٹینو گرافر سید محمد باقر حسین، سینئر کلرک عبدالرزاق، فوٹو گرافرز حبیب اللہ، عمیر رضا، فیصل مجید، جونیئرکلرک یوسف نور،
شہ پارہ کے علاوہ محمد نعیم، محمدتنویر،محمداقبال، فدا حسین، ثناء اللہ،محمد یوسف، دانیال عاشق، محمد عبداللہ، محمد راحیل اوردیگر شریک تھے
ڈیرہ غازیخان
محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جشن آزادی کے موقع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کرائے گئے.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، کمشنر ڈاکٹر ارشا داحمد، آ رپی او محمد فیصل راناڈائریکٹر
انفارمیشن رحیم طلب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم طفیل اوردیگر نے پوزیشن ہولڈرز کشمالہ عباسی، سارہ ریاض،
حلیمہ سعدیہ، اسد خلیل، شازیہ خان اوردیگر میں میں ٹرافیاں او رانعامات تقسیم کیے.
ڈیرہ غازیخان
دارالامان ڈیر ہ غازیخان میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیاگیا. قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمداکرم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی او ردیگر نے
دارالامان میں مقیم خواتین اور سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی. اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا
مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے علاوہ ڈاکٹر سہیل اختر، ڈاکٹر محمد علی تارڑ، پروفیسر ڈاکٹر محمد
6
کامران، پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد رسول نور، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹرراشدہ قاضی او ردیگر نے شرکت کی.
اس موقع پر پرچم کشائی اور شجرکاری کے ساتھ آگاہی واک کابھی انعقاد کیا گیا
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں یومِ آزادی کے حوالے سے تحصیل کوہ سلیمان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے بارڈر ملٹری پولیس پولیس افسران اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی فورس کے
دستوں نے سلامی دی۔پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک نے بچوں اور قبائلی عمائدین میں تحائف تقیسم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنا جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں۔
جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔یوم پاکستان نئے جذبے کا پیغام لاتا ہے۔
فورٹ منرو میں سیاحوں کے رش کے پیشِ نظر بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کی
بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان۔
05 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
05 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 97 مجالس جبکہ 46 جلوس برآمد ہو گا۔
داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔
800 سے زائد پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
مجالس کے 97 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 10 بی کیٹیگری کے 53 سی کیٹیگری کے 34 پروگرام شامل۔
جلوس کے 46 پروگرام جنمیں اے کیٹگری کے 04 بی کیٹیگری کے 21 اور سی کیٹیگری 21 نکالے جائیں گے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون