نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔

یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

گلی گلی  گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 

کراچی میں مزار قائد  پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے  اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے،

اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالے۔

مزار پر پھولوں کی چادر بھی  چڑھائی گئی۔

کراچی میں یوم آزادی پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر شہریوں نے بڑی تعداد میں جشن منایا۔

  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور ملی نغمے بھی  پیش کیے گئے

14 اگست پر لاہور میں بھی ہرطرف جشن آزادی کے رنگ، یوم آزادی پر دن کا آغاز لاہور  21 توپوں کی سلامتی سے ہوا۔

 لبرٹی چوک میں بھی چراغاں، لائٹ شو سے سینکڑوں شہری محظوظ  ہوئے

پاکستان کے 75ویں  جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدراسلام آباد  میں جاری ہے۔

مختلف شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قوم کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ

قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو بھرپور خراج عقیدت  پیش کرتے ہیں۔

آج کے دن قوم عہد کرے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہل وطن کویوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پرعزم قوم کی حیثیت سےتاریخ کے سفرمیں مشکل چیلنجزعبورکیے، آج کے دن ہمیں اپنےکشمیری بہن بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اکستان کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھےگا،

افغانستان میں دیرپاامن کیلئے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھیں گے

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر

اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔

About The Author