دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں یوم آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،14 اگست بروز ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کے

زیر اہتمام جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی،جشن آزادی پرگرامز کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنرصدر مہدی ملوف کے مطابق

یوم آزادی کی صبح کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کی دعاؤں سے ہوگا،آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پرسائرن بجایا جائے گا اور پرچم کشائی ہوگی،9بجے قومی اور کشمیری ترانہ نشر کیاجائے گا

ساڑھے نو بجے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں قومی و کشمیری گیت پیش کئے جائیں گے اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوں گے،آرٹس کونسل گیلری میں صبح9سے شام 6بجے تک تحریک پاکستان کے قائدین و کارکن،ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین کے

پورٹریٹس،وطن عزیز کی سائنس وٹیکنالوجی،سپورٹس اور صنعت و حرفت کے میدان میں کامیابیوں،کیلی گرافی، ہینڈی کرافٹس کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی جب کہ ملک کی آزادی کی خوشی میں قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،

نجی و سرکاری عمارتوں پر چراغاں،شہر کے اہم چوکوں کی تزئین و آرائش جبکہ درختوں کی لائٹنگ بھی کی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کو محرم کے احترام کے پیش نظر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور جشن آزادی کو شجرکاری کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے

اراکین اسمبلی،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران شجرکاری میں بھی حصہ لیں گے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر جشن آزادی کی تقریبات محدود رکھی گئی ہیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں خاتون محتسب کا کیمپ آفس فنکشنل کردیا گیا جہاں خواتین کے پراپرٹی اور

ہراسمنٹ کے کیس ماہانہ بنیاد پر سنے جائیں گے خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،کنسلٹنٹ عبیدالرشید،نائب صدر بار رقیہ رمضان اور دیگر موجود تھے

خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے ایک ہراسمنٹ اور چار پراپرٹی کیس کی سماعت کی اور فریقین کے موقف سنے۔خاتون محتسب پنجاب نے پٹواری چچا کی طرف سے

وراثتی جائیداد نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو ریونیو آفیسر کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی۔روہیلانوالی کے پٹواری ظفر اقبال نے اپنی بھتیجی طاہرہ بی بی کو

وراثتی جائیداد نہیں دی۔خاتون محتسب نے ایک اور کیس کی سماعت کرتے ہوئے سائلہ عمارہ بی بی کی
2
سکیورٹی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں۔خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ ویمن پراپرٹی رائٹ ایکٹ 2021 نے خاتون محتسب کو بااختیار بنادیا

خواتین کے جائیداد کے مسائل سپیڈی ٹرائلز کرکے حل کریں گے۔وراثتی جائیداد کا تحفظ کیا جائیگا۔

وراثتی حقوق،رجسٹری،قبضہ،کرایہ سمیت دیگر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔ایکٹ کے تحت وراثتی زرعی اراضی پر قبضہ پر پیداوار اٹھانے کا خرچہ خاتون کو دلایا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اس سال جشن آزادی منفرد طریقے سے منائی جارہی ہے۔

جھنڈا لہراؤ،پودا لگاؤ کے ماٹو کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے جناح فیملی پارک اور پل قمبر ڈیرہ غازی خان میں پودے لگائے۔

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی اور دیگر نے بھی اپنے حصہ کے پودے لگائے.
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

جشن آزادی اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں پچاس کروڑ پودے لگائے جائیں گے

اور وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کو کامیاب کیا جائیگا۔آج پل قمبر ڈیرہ غازی خان میں بیک وقت سات ہزار پودے لگائے گئے۔

پی ایچ اے کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان شہر میں پانچ مقامات پر میاواکی فاریسٹ لگائے جارہے ہیں۔لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی فاریسٹ لگایا گیا ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضرصحت اثرات کم کرنے کا سستا اور آسان حل درخت ہیں اور یہ سنت رسول ﷺ بھی ہے۔
مشیر صحت پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر میں تین مقامات پر میاواکی فاریسٹ جناح فیملی پارک اور کشمیر پارک میں لگادیا ہے۔

غازی پارک اور مانکا کینال کے کناروں پر لگائے جارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوام کے تعاون سے دس ارب پودے لگا کر ملک کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں خاتون محتسب،حقوق نسواں اور قوانین کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان اور دیگر نے خواتین کی ہراسمنٹ،وراثتی جائیداد کے تحفظ اور خاتون

محتسب پنجاب کے دائرہ اختیار کے حوالے سے آگاہی دی.
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ

ڈیرہ غازی خان میں حقوق نسواں اور تحفظ کیلئے پہلا ادارہ قائم کرنے جارہے ہیں جینڈر ایکوالیٹی ادارہ کیلئے پچاس کروڑ روپے منظور کرلئے ہیں

اس سال کی اے ڈی پی میں فنڈز مختص کردئیے گئے جگہ کا انتخاب جلد کرکے تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔

ہیلپ لائن سے رابطہ پر پانچ منٹ کے اندر خاتون کو مدد فراہم کردی جائے گی۔ہراسمنٹ کی تمام اقسام پر کام کریں گے۔

اینٹی ریپ لاء میں ترمیم کردی ہے اب جنسی استحصال کرنے والوں کی رجسٹریشن کرکے ریکارڈ تیار کیا جائیگا۔

سپیشل کوررٹس قائم ہوں گی خاتون ججز تعینات کرکے خصوصی تربیت کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں

خاتون محتسب پنجاب کا کیمپ آفس فنکشنل کرکے احسن اقدام کیا۔گزشتہ حکومتوں نے انسانی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صرف کھوکھلے نعرے لگائے۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ خواتین اپنے حقوق جانیں اور ان کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں
خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ

یہ تاثر غلط ہے کہ صرف مردوں کو سزا دینے کیلئے خاتون محتسب کا ادارہ قائم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ

قانون نے خاتون محتسب کو بااختیار بنادیا ہے ملازمت کی جگہ پر ہراسمنٹ ثابت ہونے پر جرمانہ،سالانہ ترقی روکنے،تنزلی،معطلی اور ملازمت سے برخواست گی

کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔متاثرہ خواتین براہ راست، ڈاک اور آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔کھلی کچہریاں بھی لگائیں گے۔

کسی بھی خاتون کا حق سلب نہیں ہونے دیں گے۔وراثتی جائیداد کا تحفظ کیا جائیگا۔سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،

کنسلٹنٹ عبدالرشید،حافظ عثمان،رقیہ رمضان،بشری سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خواتین اور مرد موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے

زیر اہتمام انٹر پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کا امتحان جاری ہے امتحان کے شفاف انعقاد کیلئے سنٹرز کے اچانک معائنے کیے جا رہے ہیں. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ہائی سکول بستی مہاراں،

مظفر گڑھ میں قائم امتحانی سنٹر کی نگرانی کے موقع پر کہی.جمعہ کے روز پہلے گروپ میں کیمسٹری اور دوسرے گروپ میں کیمسٹری اور جغرافیہ کے پیپرز کا پرامن انعقاد یقینی بنایاگیا.

امیدواران کی نگران عملہ کے ذریعے باضابطہ طور پر جانچ پڑتال کی گئی دوران تلاشی ایک امیدوار کے مشکوک ہونے پر امیدوار کے متعلقہ ادارہ گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ سے

امیدوار کا مکمل ریکارڈ منگوایا گیا اور کالج کے سٹاف کو سنٹر میں بلوا کر باقاعدہ اور باضابطہ تصدیق و توثیق کرائی گئی۔

ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ دوران امتحان تمام ایس او پیز پر عمل درآمدکرایا گیا۔ سنٹر پر دفعہ 144 کا نفاذ تھا اورکوئی اندرونی اور بیرونی مداخلت نہ تھی۔ امیدواروں کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہ تھی

جبکہ نگران امتحانی عملہ کے موبائل فون سپرنٹنڈنٹ سنٹرز کی تحویل میں دے دئیے گئے شیخ امجد حسین نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز مظفر گڑھ سجاد احمد خان اور

سب انسپکٹر ندیم احمد اور ان کی ٹیم کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا. ڈپٹی کنٹرولرشیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ

تمام حساس امتحانی سنٹروں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اور بورڈ کی ٹیمیں اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے یوم آزادی کے حوالے سے شہریوں و ڈرائیوروں میں ماسک، پاکستانی فلیگ اور بیج تقسیم کیے.

ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمودالحسن گجر نے ضلع لیہ کے

کروڑ لال عیسن روڈ پرسیفٹی کیمپ لگایا کیا کیمپ کے دوران ٹیم نے یوم آزادی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے شہریوں اور ڈرائیوروں میں ماسک،

پاکستانی فلیگ، بیچ اور پاکستانی فلیگ ربن تقسیم کیے اور ہائی
5
ویز پر چلنے والی گاڑیوں پرجشن آزادی کے حوالے سے سٹیکرز لگائے موبائل ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اس اقدام کو شہریوں،

بچوں اور ڈرائیوروں نے بے حد سراہا ہے بعد ازاں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے ضلع لیہ کے لاری اڈا، یورو اسٹینڈ، ٹرکس گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی اور پبلک مقامات پر

نوجوانوں شہریوں اور ڈرائیوروں کو ون ویلنگ کے نقصانات، ہیلمٹ کی افادیت اور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 1124 کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے


ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ صحت مند جسم اور دماغ کیلئے کھیل ضروری ہیں جس کیلئے اقدامات کیے جائیں گے.

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس سٹیڈیم کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے.

انہوں نے یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح اور پوزیشن ہولڈرخواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر اے ڈی سی جی قیصر عباس رند، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ضلعی سپورٹس آفیسرز اور دیگر موجو دتھے. قبل ازیں وزیر مملکت نے خود بھی

بیڈمنٹن کی پریکٹس کی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر آٹھ اگست سے چودہ اگست تک جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہاہے

جس میں چاروں اضلاع سے بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ہاکی، جمناسٹک، والی بال اور دیگر مقابلے کرائے گئے


ڈیرہ غازیخان

ای خدمت مرکز ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیاگیا مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سٹاف کے

ساتھ مل کر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا. اس موقع پر شجرکاری بھی کی گئی. انچارج ای خدمت مرکز مدثر سہرانی نے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات
6
کے بارے میں آگاہی دی. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سٹاف کو پاکستان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

شہریوں بالخصوص سرکاری ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے فرائض دیانتداری اور محنت سے انجام دیں.

عوام کے مسائل بروقت حل کر کے ملک و قوم کی خدمت کی جائے.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ نے شجرکاری مہم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تونسہ میں پودا لگایا. اس موقع پر سربراہ ادارہ، اساتذہ او ر دیگر کی طرف سے سو پودے لگائے گئے

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے. تعلیمی ادارے شجرکاری کی خصوصی مہم چلائیں.

ہر طالب علم اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے او راس کی دیکھ بھال کرے. اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ قیمتیں چیک کیں


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قیصر عباس رند نے کہا ھے کہ ھمارے ملک کا بچہ بچہ پیارے وطن پاکستان کی محبت میں سر شار ھے

انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام بسلسلہ تقریبات جشن آ زادی 2021 طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بعنوان”روشن پاکستان”میں بطور مہمان خصوصی

اپنے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پورے ملک میں خوشی اور مسرت کا سماں ھوتا ھے۔ھمارے بچے،طالب علم اور نوجوان پورے ملک میں

جس محبت اور سرشاری کے ساتھ آزادی کا دن مناتے ھیں وہ اپنی مثال آپ ھے۔انہوں نے کہا کہ ھمارے نوجوانوں کی شب و روز کی محنت اور تحقیق و جستجو سے

پاکستان انشا اللہ ایک دن دنیا کا ترقی یافتہ اور عظیم ملک بنے گا۔ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ھمارے وطن کے نوجوانوں کو اللہ تعالی نے

ان گنت نعمتوں سے سر فراز کیا ھے۔اور ھمارے نوجوان دن رات کی محنت سے اپنے ملک کی خدمت کر رھے ھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف
کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ھیں اور ھم اپنی تقریبات کے ذریعے پاکستان کیلئے دی جانے والی اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریری مقابلے میں ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ڈی جی خان کی طالبہ ماہین نعیم نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ چھٹہ کی طالبہ میمونہ فاطمہ نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ھائی سکول ملا قائد شاہ جدید کی طالبہ

حورالعین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح کالونی کی طالبہ لائبہ مرتضی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 3 کی طالبہ خانسہ رانی حوصلہ افزائی کے انعامات کی حقدار ٹھہریں۔اس کے علاوہ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ”یوم آزادی” کے عنوان سے پوسٹر کمپٹیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ججز کے فیصلے کے مطابق اس مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 ڈی جی خان کی طالبہ کشمالہ عباسی نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا قائد شاہ کی

طالبہ سارہ رضا اور گورنمنٹ ہائی سکول سٹی کی طالبہ حلیمہ سعدیہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ھائی سکول کی طالبہ فروا سہیل،

گورنمنٹ کمپری ہنسوسکول کے طالب علم اسد خلیل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی کی طالبہ شازیہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریری مقابلے اور پوسٹر کمپی ٹیشن کے پوزیشن ہولڈر اوردیگر بچوں میں ٹرافیاں اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی او رمون سون شجرکاری کے موقع پر پودا لگایا.

اس موقع پر پرنسپل ادارہ اور دیگرنے بھی شجرکاری میں حصہ لیا. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے

ہرفرد کو کردارادا کرنا ہو گا. شجرکاری میں سایہ او رپھلدار پودوں کو ترجیح دی جائے. پودے نہ صرف لگانے ہیں بلکہ

انہیں تناور درخت بنانا ہے جس کیلئے پودوں کی نشوونما کا خصوصی خیال رکھنا ہو گا


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم بارے جائزہ اجلاس ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،متعلقہ افسران اور ویڈیو لنک پر مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مہم کے دوران عوام کے مسائل حل اور انہیں بنیادی سہولیات فوری فراہم کی جارہی ہیں،

اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مہم کے گیارہویں ہفتہ برائے تحفظات16تا 22 اگست کے دوران تھانوں کی صفائی و ستھرائی،ٹوائلٹس کی مرمت،چالانوں کی بروقت ترسیل،

تھانہ رجسٹروں اور زیرالتوا انکوائریز کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے فرائض فرض شناسی سے یقینی بنائے،

مقررہ وقت میں عوامی شکایات کو نمٹایا جائے،بوگس سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے اور عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں خدمت مہم کے گزشتہ ہفتہ کی ضلعی سطح پر کاکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔

04 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

04 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 103 مجالس جبکہ 10 جلوس برآمد ہو گا۔

داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

700 پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 103 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 09 بی کیٹیگری کے 57 سی کیٹیگری کے 37 پروگرام شامل۔

جلوس کا 10 پروگرام جنمیں بی کیٹگری کے 05 اور سی کیٹیگری 05 نکالے جائیں گے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔


جشن آزادی/ سیکیورٹی انتظامات مکمل

جشن آذادی 14 اگست کےلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ڈی پی او عمر سعید ملک

جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ لگانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم۔

14 اگست کو ہونے والے اجتماعات، تقریبات اور ریلیوں کےلئے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے۔

جشن آذادی پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے خصوصی ناکہ جات لگا دئے گئے ہیں۔

جشن آزادی پر مجموعی طور پر 200 سو سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او

ڈولفن فورس کے خصوصی دستے بھی گشت کناں رہیں گے۔ ڈی پی او

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا ہے

ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او

ڈی پی او کی ڈیوٹی پوائنٹس پر مامور افسر واہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت۔

شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار عمل میں لائے گئے ہیں۔

والدین سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی نہ دینے کی اپیل۔

والدین ذمہ دارای کا مظاہرہ کریں، اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

14 اگست منانے والے محرم الحرام کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے منائیں۔


ڈیرہ غازیخان۔
حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر فلیگ مارچ۔

فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ کے دستے بھی شامل تھے۔

فلیگ مارچ پولیس لاٸن سے شروع ہو کر بمبے چوک اور روٹ جلوس کے راستہ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لاٸن اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے۔

About The Author