دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسد چانڈیہ

چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے امام بارگاہ حیدریہ چوک،بلاک 27،28،بلاک یو،وی،مانکا کینال،

کشمیر پارک،حسین پارک اور دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں نے ٹریفک چوک،جیل روڈ،گول باغ چوک،صراحی چوک کی گرین بیلٹس کا بھی جائزہ لیا

کمشنر نے محرم روٹس اور دیگر مقامات پر صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات دیکھے۔

انہوں نے اہل علاقہ،جلوس اور مجالس منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔


ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ محرم الحرام سب مسلمانوں کے قابل احترام ہے۔

عاشورہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان کے محرم روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انتظامی افسران اور متعلقہ افراد ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری مرکزی جلوس سمیت دیگر روٹس کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا

اور بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں انہوں نے جلوس اور مجالس کے منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

صوبائی وزیر نے زباں بندی،ضلع بندی،وقت اور روٹس کی پابندی پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ماسک اور ہیند سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کا خیال کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب بڑے شہروں میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے،

پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام(پی آئی سی آئی آئی پی) کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان شہر کی ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ضلع

کونسل ہال میں منعقد ہوا،جس میں سرکاری افسران،چیمبر آف کامرس،سول سوسائٹی،این جی اوز کے نمائندوں و شہریوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پینے کے صاف پانی،صاف ستھرا ماحول اور سیوریج سسٹم بارے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیاجبکہ میونسپل سروسز کی بہترین ڈلیوری کے لیے

بلاک سطح پر شہریوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے کہا کہ

شہریوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے،

عوامی خدمت اولین ترجیح ہے،عوام کو محدود وسائل کے باوجود بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں،خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام کے تحت برق رفتاری سے

عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے،وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ عوام بھی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،

شہریوں کی شکایات کا24گھنٹوں میں ازالہ کیا جارہا ہے،کنسلٹنٹ پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس زینب الطاف نے کہا کہ

حکومت پنجاب اور ایشئین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے میونسپل سروسز میں بہتری لائی جارہی ہے،عوامی تعاون کے بغیر کسی منصوبہ کے فوائد سے مستفید ہونا

ممکن نہیں،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اصلاح معاشرہ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی،

شہری اپنی اخلاقی ذمہ داریاں نبھائیں تو ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں،مشاورتی اجلاس میں شرکاء نے میونسپل سروسز کی بہترین ڈلیوری کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں،وزیر اعلی نے قبائلی روایت کے مطابق حال احوال کیا


مجھے محروم علاقے مسائل کا ادراک ہے،میں پسماندہ ترین علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں:عثمان بزدار

کوہ سلیمان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جو مزید تیزی سے جاری رہے گا،سڑک کی

تعمیر سے 120 کلومیٹر فاصلہ کم ہوگا

فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا منصوبہ جلد مکمل ہو گا، کوہ سلیمان میں سیمنٹ فیکٹری اور ا

نڈسٹریل سٹیٹ سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا
ب

ارتھی میں سولر گرڈ سٹیشن تعمیر ہوگا،فاضلہ کچھ اور کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں

بجلی پہنچائیں گے،ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی

قبائلی علاقہ میں سوڑا ڈیم کی تعمیر سے زرعی انقلاب آئیگا،کوہ سلیمان کا ہیڈ کوارٹر اسی

سال فنکشنل کردیا جائیگا

وزیر اعلی عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی

سائیٹ کا فضائی دورہ

سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا معائنہ،سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو سوڑا ڈیم

پراجیکٹ کے بارے میں بریف کیا

سوڑا ڈیم کی تعمیر سے کوہ سلیمان میں زراعت کو فروغ ملے گا،علاقے کے لوگوں کو

آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا

کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کے پانی کو محفوظ کرنے اور زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں

لانے کیلئے ڈیمز بنائے جائیں گے

سوڑا ڈیم کا جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا، رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے مزید

ڈیم بنانے کیلئے سٹڈی جاری ہے

وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اجلاس، امن

وامان،انتظامی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محرم الحرام کے حوالے سے صورتحال کاجائزہ، امن وامان یقینی

بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت

ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی شفاف اوربروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، ملتان کے عوام کی

محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں گے:عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدارکا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور12اگست: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی

میں قبائلی عمائدین نے ملاقاتیں کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے عمائدین سے بلوچی زبان میں

گفتگو کی-وزیر اعلی نے قبائلی روایت کے مطابق حال احوال کیا- وزیر اعلی نے قبائلی

عمائدین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے-وزیر اعلی نے سائلین سے

خود درخواستیں وصول کیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے

ہوئے کہاکہ مجھے محروم علاقے مسائل کا ادراک ہے۔میں پسماندہ ترین علاقوں کے عوام کا

وکیل ہوں۔ کوہ سلیمان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جو مزید تیزی سے جاری رہے

گا۔چوکی والا سے بلوچستان کو سڑک کے ذریعے ملایا جائیگا۔ سڑک کی تعمیر سے 120

کلومیٹر فاصلہ کم ہوگا۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا منصوبہ جلد مکمل ہو گا۔ کوہ سلیمان میں

سیمنٹ فیکٹری اور انڈسٹریل سٹیٹ سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔بارتھی میں سولر گرڈ

سٹیشن تعمیر ہوگا۔فاضلہ کچھ اور کوہ سلیمان کے دیگر علاقوں میں بجلی پہنچائیں گے۔ترقیاتی

منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ صحت اور تعلیم کے مراکز اپ گریڈ کئے جارہے

ہیں۔قبائلی علاقہ میں سوڑا ڈیم کی تعمیر سے زرعی انقلاب آئیگا۔کوہ سلیمان کا ہیڈ کوارٹر اسی

سال فنکشنل کردیا جائیگا۔

وزیر اعلی عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی

سائیٹ کا فضائی دورہ: وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ

سلیمان میں سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا فضائی دورہ کیا اور سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا معائنہ کیا-

سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا -وزیراعلیٰ

عثمان بزدار نے کہاہے کہ سوڑا ڈیم گیم چینجر منصوبہ ہے۔سوڑا ڈیم کے منصوبے پر 5 ارب

روپے لاگت آئے گی۔سوڑا ڈیم کی تعمیر سے قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو فروغ

ملے گا۔علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت نے رود

کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پہلے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ماضی کی

کسی بھی حکومت نے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کا سوچا تک نہیں۔وزیراعلیٰ

عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیں

بلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبے شروع کرکے وسائل

ضائع کئے گئے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ

سوڑا ڈیم منصوبے میں علاقے کی ترجیحات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا

ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے اور زرعی

مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کے لئے ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نے کہاکہ سوڑا ڈیم پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور

کی رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے مزید ڈیم کی سٹڈی جاری ہے۔ڈیمز کی تعمیر

سے رود کوہیوں میں طغیانی سے ہونی والی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے گا۔ سینئر ممبر بورڈ

آف ریونیواور دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے-وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت

ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اجلاس، امن وامان،انتظامی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر

بریفنگ: وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ملتان ائیر پورٹ کے لاؤنج میں اعلیٰ

سطح کااجلاس منعقدہ ہوا،جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن وامان، انتظامی اموراور

ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محرم الحرام کے حوالے

سے امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محرم الحرام کے

دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اورکہا کہ امن

وامان کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اورپولیس چوکس رہے-ملتان میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی

شفاف اوربروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اورزیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے

جائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ملتان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے دم لیں

گے-سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ایریگیشن،کمشنر ملتان،آرپی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی


وزیراعلی عثمان بزدارکا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس: وزیراعلی

عثمان بزدارنے معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے

ہوئے کہاکہ دردانہ بٹ مرحومہ ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں۔دردانہ بٹ کے یادگار ڈرامے آج بھی

پرستاروں کے پر نقش ہیں۔انہوں نے کہاکہ دردانہ بٹ نے اپنے ہر کردار کو امر کیا۔دردانہ بٹ

کے انتقال سے اداکاری کے ایک خوبصورت اور منفرد باب کا خاتمہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سخی سرور کی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران چیکنگ نان کسٹم پیڈ سامان کی

سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والے نان کسٹم پیڈ سامان جن میں

امپورٹڈ آئل، کپڑا اور ایرانی جوس کے ڈبے شامل ہیں کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم

حکام کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا

تھا کہ ہم نے تھانے کے حدود میں چیکنگ کا عمل سخت سے سخت بنا دیا ہے تاکہ جرائم پیشہ

افراد کا قلع قمع کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان۔

03 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

03 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 97 مجالس ہوں گی۔

داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

600 سے زائد پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 97 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 08 بی کیٹیگری کے 55 سی کیٹیگری کے 34 پروگرام شامل۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔

About The Author