دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

لاہور

ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن یہ آزادی لاکھوں قربانیوں کے بعد ملی ہے۔

آزادی کی قیمت غلام قومیں خوب جانتی ہیں، آزادی بہت بڑی نعمت ہے

جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے۔ پاکستانی قوم اپنے وطن کا جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی

نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اس کا فروغ ہر سچے پاکستانی کی ذمہ داری ہے یہی نظریہ پاکستان کی تحریک کا سبب بنا ہماری آزادی کا ایک ایک

باب اکابرین تحریک آزادی کی

جدوجہد سے عبارت اور مسلمانان برصغیر کے حصول آزادی کی خاطر بہائے گئے

خون سے رنگین ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے کہ اس کی ترقی اور حفاظت کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایونٹ منیجمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کاکیک کاٹا اورپودالگاکر جشن آزادی شجرکاری مہم کا آغاز کیا

اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ سایہ دار درخت لگانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ

وہ اپنے حصے کا پودا لگائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے جشن آزادی کے حوالے سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

ترقیاتی اداروں کو بھی ہر نئی سکیم میں شجرکاری یقینی بنایاجائے ۔

About The Author