جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں مختلف وزارتوں کے 207 افسران گرفتار

سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے گرفتار 207 افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ریاض

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں مختلف وزارتوں کے 207 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے گرفتار 207 افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

انسداد بدعنوانی کی کارروائیوں کا آغاز سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے حکم پر 2017 میں ہوا تھا۔

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں میں ریاست کو اب تک 106 ارب ڈالر کے اثاثے واپس مل چکے ہیں۔

مختلف وزارتوں کے گرفتار ہونے والے عہدیداروں پر فراڈ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

ملزمان میں وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈز، محکمہ صحت، انصاف، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی اور زراعت، تعلیم،

تجارت، ہیومن ریسورس، سماجی ترقی اور وزارت اطلاعات کے ملازمین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلے سے گرفتار 461 ملکی و غیر ملکی افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔

About The Author