آئیے۔۔۔۔۔یوم آزادی پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہیں
تحریر:محمد جنید جتوئی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
ڈی جی خان
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے غریب پرور پنجاب کی بنیاد رکھ دی
ماڈل فوڈ سٹالز کی مفت فراہمی کا احسن پروگرام
اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی تیاری
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ نے پاکستان کاخواب دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی
زیر قیادت 22مارچ سے 24مارچ 1940کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے
سالانہ اجلاس میں پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی. تین روزہ اجلاس کے اختتام پر تاریخی قرار
داد منظور کی گئی جو قرار داد پاکستان کے نام سے مقبول ہوئی اور اس کی بنیاد پر مسلم لیگ
نے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے تحریک شروع کی اور سات
برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی. قرار داد پاکستان شیر بنگال مولوی
فضل حق نے پیش کی تھی. قرار داد پاکستان میں کہا گیا کہ جن علاقوں میں مسلمانوں کی
عددی اکثریت ہے اوروہ علاقے جغرافیائی طو رپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ان کو یکجا کر کے ایک آزاد مملکت قائم کی جائے
بزرگوں سے سنا ہے کہ پاکستان سب سے بابرکت ماہ رمضان المبارک اور سب سے بابرکت
شب 27ویں رمضان اور سب سے بابرکت دن جمعۃ المبارک کو آزادہوا. عیسوی کیلنڈر کے
مطابق پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا. پاکستان اپنے نام کے حوالے سے
واضح ہے کہ یہاں پاکیزہ رہنے والے لوگ آباد ہوں گے. پاکستان لاالہ الا اللہ اور دو قومی
نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تاہم قیام پاکستان کے بعد پاکستانی قوم نے آباؤاجداد کی
لازوال قربانیوں اخلاص اور علیحدہ مملکت کے قیام کے مقاصد کو پس پشت ڈال دیا. پاکستان
دین اسلام کی تعلیم، ترویج اور تبلیغ کیلئے قائم کیاگیا تھا جہاں غریب عوام کو انصاف
ورانسانی حقوق میسر ہوں گے لیکن آج اگر ہم دیکھیں تو وہ تمام مقاصد بھلا دیئے گئے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور یہی تھا کہ وہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر
ریاست بنائیں گے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے شروع دن سے عملی اقدامات کیے.
پاکستان کو لوٹنے والوں کو آئین کے شکنجے میں ڈالا او ران کی کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنایا جائے
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار وزیر اعظم کے ویژن کے تحت پاکستان
بالخصوص پنجاب کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور ان کی
خصوصی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غریب افراد کیلئے ماڈل فوڈ سٹالزکی مفت
فراہمی کے پروگرام کا آغازکردیاگیا ہے،اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب
منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماڈل فوڈ
سٹالز مفت تقسیم کرنے کے پروگرام کا آغاز کیااور ماڈل فوڈ سٹالز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ
عثمان بزدارنے غریب افرادکو ماڈل فوڈ سٹالزکی ملکیت کے کاغذات دیئے۔وزیراعلیٰ عثمان
بزدارنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین میں بھی
تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ شہریوں کوملاوٹ سے پاک اورمحفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے اس ادارے کی خدمات
قابل ستائش ہیں۔تین برس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈ
اتھارٹی میں اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی آپریشنل استعداد کار میں اضافہ
کیاگیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن نے فوڈ ٹیسٹنگ کیلئے اپنی
کٹ تیار کرلی ہے اوراس کٹ کی تیاری اوراستعمال سے خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت
ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ بزنس سے وابستہ افراد کی میڈیکل سکریننگ کا دائرہ کار مزید 10اضلاع تک بڑھایا جائے گ
اجبکہ لاہور کے بعد ملتان اورراولپنڈی میں دودھ ٹیسٹنگ لیبز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قوانین بنانے
اوراصلاحات پر عملدرآمدکیلئے تمام وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔موٹرویز پر خوراک کی
چیکنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیاگیا ہے۔عام آدمی کو معیاری خوراک کی فراہمی
کیلئے محفوظ خوراک پروگرام کے تحت ماڈل فوڈ سٹالز کی مفت فراہمی ہماری حکومت کی
پالیسی کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2جدید فوڈ لیبز کا قیام عمل میں لایا
جائے گا۔ماڈل فوڈ سٹالز سے غریب افراد کو باعزت روزگار ملے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے
ملازمین پر فخر ہے اور یہ ادارہ شہریوں کومعیاری خوراک کی فراہمی کیلئے بہترین خدمات
سر انجام دے رہاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہر ممکن سپورٹ جاری
رکھے گی۔
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمدخان بزدار نے غریب، بے سہارا اور مسافروں کیلئے پناہ
گاہ کے ساتھ لنگر خانے قائم کیے. مزدوروں اور دور دراز علاقوں کے مستحق افرادتک
معیاری کھانا پہنچانے کیلئے موبائل لنگرخانے شروع کیے. جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور
معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے اصلاحات کی گئیں. دارالامان، یتیم خانوں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر فلاحی ادارے قائم کیے گئے
آئیے ہم ایک پاکستانی قوم بنیں. اس چودہ اگست پر تجدید عہد کیاجائے کہ ملک کو آباؤاجداد
کے خوابوں کے مطابق بنانے کیلئے اپنے گھر سے آغاز کریں گے. 14اگست پر جشن آزادی
منانے کیلئے قومی پرچم کا احترام کریں گے. سبز ہلالی پرچم کی بجائے سبز پودے لگائے
جائیں. مون سون جشن آزادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے.قرہ ارض کے بڑھتے درجہ
حرارت، ماحولیاتی آلودگی،فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت ضروری ہیں. وزیر اعظم
کے دس ارب سونامی ٹری پراجیکٹ،کلین اینڈ گرین پاکستان، کلین اینڈ پنجاب مہم کو مل کر
کامیاب کرنا ہے تاکہ پاکستان کو صحت افزا اور سرسبزو شاداب بنایا جاسکے. ڈیرہ غازیخان
ڈویژن میں جشن آزادی اور مون سون شجرکاری کاسلسلہ شروع کر دیاگیا ہے
اس سال محرم الحرام کے پیش نظر جشن آزادی کی تقریبات کو سادگی سے منانے کی ہدایات
جاری کی گئی ہیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید
کے ساتھ چودہ اگست کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل،
ضلع اور ڈویژنل سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی. کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش
نظر اجتماع کو دو سو سے کم افراد تک محدود کر دیاگیاہے. اراکین اسمبلی کو مدعو کرنے
کے ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں کو سجایا جائے گا. عمارتوں پر چراغاں کے مقابلے ہوں
گے. جشن آزادی شجرکاری کی خصوصی تقریبات ہوں گی. سکول و کالجز میں مقابلے ہوں
گے. آرٹس کونسل میں خطاطی اور شہر اور دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے کرائے
جائیں گے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی. آٹھ بجکر
اٹھاون منٹ پر سائرن بجا یا جائے گا. پرچم کشائی اور دیگر تقریبات ہوں گی. جشن آزادی کی
خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ہسپتال، دارالامان، جیل میں بھی تقریبا ت منعقد کی جائیں گی.
وزیر اعلی کی ہدایت پر اس مرتبہ قبائلی علاقوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات او رکھیلوں کے مقابلے ہوں گے
پاکستانی قوم ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس مرتبہ چودہ اگست کے ساتھ پندرہ اگست کی بھی تیاری کرے.
چودہ اگست کو لگائی جانے والی جھنڈیاں،قومی پرچم کی حفاظت کریں اور پندرہ اگست کو خستہ ہونے والی جھنڈیوں اور نیچے گرنے والے قومی پرچم کو عزت و تکریم کے
ساتھ اٹھا کر محفوظ کیا جائے. نوجوان نسل کو ترغیب دی جائے کہ
وہ قومی پرچم اور جھنڈیو ں کی حفاظت کریں اس سے جذبہ الوطنی بیدار ہونے کے ساتھ ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام ملے گا کہ
پاکستان قوم محب وطن ہے اور ملک کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے.
کسی کو ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا ت نہیں ہو گی
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جشن آزادی کی ڈویژنل مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی
۔مرکزی تقریب کیلئے ریہرسل کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے نگرانی کی۔
ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور دیگر موجود تھے آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجایا جائیگا۔
پرچم کشائی اور سلامی سمیت دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔
ریہرسل میں ریسکیو 1122،بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر فورسز نے سلامی دی۔پرچم کشائی سمیت دیگر پروگرام کی مشق کی گئی
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی
اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا اور دیگر شریک تھے اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کا ہفتہ وار جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمی کرکے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔
ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بتایا کہ
نومبر تک ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔تمام محکموں کو الرٹ رہنا ہوگا عوامی آگاہی کی بھی ضرورت ہے
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے14 اگست 2021 کو یوم آزادی پاکستان شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے،14 اگست کو ضلعی انتظامیہ کے
زیر اہتمام مرکزی تقریب ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی،ڈپٹی کمشنر آفس کے اعلامیہ کے مطابق یوم آزادی کے دن
آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پرسائرن بجایا جائیگا اور پرچم کشائی ہوگی،9بجے قومی اور کشمیری ترانہ نشر کیاجائے گا
ساڑھے نو بجے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں قومی و کشمیری گیت پیش کئے جائیں گے اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوں گے،
آرٹس کونسل گیلری میں صبح 9سے شام 6بجے تک تحریک پاکستان کے مجاہدین،ہجرت کرنے والے لوگوں کے پورٹریٹس،وطن عزیز کی سائنس
2
وٹیکنالوجی،سپورٹس اور صنعت و حرفت کے میدان میں کامیابیوں،کیلی گرافی،ہینڈی کرافٹس کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی،
قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،نجی و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا
اور شہر کے اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی جب کہ درختوں کی لائٹنگ بھی کی جائے گی،تحصیل سطح پر طلباء وطالبات کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے،یاد رہے کہ
ضلعی و تحصیل سطح پر مختلف تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے 8اگست سے شروع ہو چکے ہیں
جشن آزادی کی تقریبات میں وزراء،مشیران،ڈویژنل و ضلعی افسران،اراکین صوبائی و قومی اسمبلی،سرکاری و نجی محکموں کے افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کورونا
ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شریک ہوگی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اس سلسلہ میں تمام محکموں کے افسران کوذمہ داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔
جشن آزادی کی تقریبات کا فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کو بنایا گیا ہے اور تمام افسران کو ان سے رابطے کا بھی کہا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی 2021 کے سلسلے میں ”روشن پاکستان” کے عنوان سے تقریری مقابلہ گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی سکول
ڈیرہ غازی خان میں منعقدہوا جس میں 15 سال تک کی عمر کے بچوں نے شرکت کی۔ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق پہلی اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ جامع ہائی سکول
ڈیرہ غازی خان کے طلبا نے حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے طالب علم محمد آریان نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح جامع ہائی سکول کے طالب علم حسنین علی اور گورنمنٹ اے پی ایس بوائز ہائی سکول ڈیرہ غازی خان کے طالب علم عزیر احمد کو حوصلہ افزائی کے
انعامات دیئے گئے۔ساتھ ہی جیتنے والے طالب علموں کو ٹرافیاں اور شرکت کرنے والے تمام طالب علموں کو سر ٹیفکیٹ دیئے گئے۔
اس موقع پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا
ڈیرہ غازیخان۔
یکم محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
یکم محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 66 مجالس جبکہ 01 جلوس برآمد ہو گا۔
داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔
500 سے زائد پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
مجالس کے 66 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 07 بی کیٹیگری کے 39 سی کیٹیگری کے 20 پروگرام شامل۔
جلوس کا 01 پروگرام جو اے کیٹیگری کا ہو گا
پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے دوران گشت مشکوک شخص کی چیکنگ کی
اور دوران چیکنگ ملزم محمد اعظم ولد بشیر احمد قوم ببر سکنہ درخواست جمال خان سے پسٹل 30 بور بمع 2 عدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ڈی جی خان
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ھدایت پر جشن آزادی کے سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ڈی جی خان کے
اشتراک سے محفل حسن قرات و نعت بدھ گیارہ اگست کو صبح 9 بجے ڈی پی ایس سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میں منعقد ھوگی۔
جس میں سکولوں اور کالج کے طلبا قرات و نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مہمان خصوصی ممتاز شاعر’ ادیب’ دانشور اور پرنسپل ڈی پی ایس سکول ڈیرہ غازی خان
میجر اعظم کمال ھونگے۔اس موقع پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاٸیگا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ