ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم ریئسی نے کہا ہے ہے کہ
بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ ایران کے نو منتخب صدرسے تہران میں ملاقات کی۔
پاکستانی وفد سے گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ابراہیم ریئسی سے گوادر، تربت، پنجگور
اور مکران ڈویژ ن کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کردی۔
ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور ایران میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصاد ی تعلقات کے استحکام پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےایران کےصدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک ایران پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔
ایران کے صدر اور چیئرمین سینیٹ میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیروں پر بھارتی مظالم روکنےکیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیروں کی حق خود ارادیت کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس