مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا سے متعلق روسی تجویز پر دنیا حیران

ماسکو: کورونا وائرس سے متعلق روس نے سیاحتی اداروں کو تجویز دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔

ماسکو

کورونا وائرس سے متعلق روس نے سیاحتی اداروں کو تجویز دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم سمیت متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں کو تجویز دی کہ

ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے کے لیے گھومنے اور سفر کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے

جیسے کورونا وائرس کے دنیا میں آنے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنی انوکھی تجویز پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) اور متعدد یورپی

اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں سے رجوع کیا اور جس میں انہوں نے بین الاقوامی سیاحت کی بحالی کی متعلق اپنی تجاویز ان سے شیئر کیں۔

روسی ایسوسی ایشن برائے ٹورازم کا مؤقف ہے کہ اس مسئلے میں تاخیر عالمی سیاحت کے شعبے میں مزید بحران کی صورت حال پیدا کرے گی

اور یہی وجہ ہے کہ اب کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر سیاحتی اور کاروباری سفر کی بحالی بہت ضروری ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو اب فوری ختم کر دینا چاہیے۔

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اسی طرح کی تجویز اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، چین ، جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور

ایشیائی بحرالکاہل ممالک کی سیاحتی تنظیموں کو بھیجی ہے تاکہ وہ بھی اس اقدام کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک ڈیلٹا کی زد میں ہیں اور ایک بار پھر کئی ممالک میں

ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے علاوہ لاک ڈاؤن بھی لگایا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: