ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی اتحاد بین المسلمین کے وفد نے مرکزی چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان
سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیاضلع کونسل ہال میں اتحاد بین المسلمین کا اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین
ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک،ڈی پی او عمر سعیددیگر افسران لاہور سے علماء اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین موجود تھے
.
چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی پاکستان،سفیر امن،خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں اتحاد بین المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
قیام امن کیلئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ علماء کا بھرپور تعاون رہے گا۔محرم الحرام میں امن کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کردار ادا کریں۔
علماء اور ذاکرین محراب و منبر سے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔مدارس،مساجد اور خانقاہوں سے ہمیشہ امن اور سلامتی کا پیغام ملا ہے۔
قیام امن کیلئے حکومت کی کوششیں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ڈی جی خان ڈویژن سے بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھی جائے
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اہل بیت اطہاراور صحابہ کرام کے ایام اپنے عقائد کے مطابق منائے جائیں۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے.
مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ ”پیغام پاکستان” نے دشمن قوتوں کے ایجنڈوں کو ناکام کردیا ہے۔
پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر ملک کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔
اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام نے
یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ پرامن رہیں گے اور یہاں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔علماء نے قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران انتظامات اور مسائل پر بات چیت کی گئی.ملک اور قوم کی سلامتی،استحکام پاکستان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
2
اس موقع پر صوبائی وفد اور مقامی علماء،امن کمیٹی کے اراکین مولانا کفایت حسین، مولانا مفتی مبشر احمد نظامی،سردار محمد خان لغاری،مولانا عبدالوہاب روپڑی،علامہ رشید ترابی
علامہ عباس غازی،مولانا عبدالستار نیازی،مولانا ندیم قمر،مولانا مسعود قاسم قاسمی،مولانا اعظم نعیمی،مولانا آصف اکبر،سید نوبہار شاہ،حسین مہدی،مفتی سید عاشق
حسین شاہ،مولانا قاضی عبدالغفار،ملک خاور حسنین بھٹہ،ابو سفیان حنفی،مولانا سید عبدالمعبود آزاد شاہ،قاری عبدالغنی ثاقب،سید امیر حسن،مظہر لاشاری،
مولانا عثمان ڈیروی،سید ندیم حیدر نقوی،مولانا اقبال رشید،مولانا یسین راہی،مولانا سعید ربانی،صاحبزادہ جلیل الرحمان،قاری اکرم حقانی
مولانا ابوبکر جامپوری،صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چاروں اضلاع میں قیام امن کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔
علماء اور امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی فاٹاکا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواحمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پرڈائریکٹر پی ایچ اے ٹی اے طاہر جاوید انصاری نے بریفنگ بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مطلوبہ ضروریات پوری کرنے اور تمام محکموں سے این او سی کی حامل روڈز کو ہی کمرشل کرنے کی اجازت دی جائیگی.
حکومت پنجاب کے بنائے گئے معیار کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔اجلاس میں پی ایچ اے ٹی اے کی سکروٹنی کمیٹی نے ماڈل ٹاؤن
خیابان سرور اورفورٹ منرو کی12روڈز کی کمرشلائزیشن کی منظوری دی جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کی دو
خیابان سرور اور فورٹ منرو کی پانچ پانچ روڈز کو اب کمرشل استعمال میں لایا جاسکے گا۔منظور شدہ روڈز کے رہائشی مالکان اپنے پلاٹوں کی کمرشلائزیشن فیس ادا کرکے
اب اسکا کمرشل استعمال کرسکیں گے۔اجلاس میں پیش کردہ دیگر روڈز کی چوڑائی کم ہونے پر ان کے کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کاایک ارب 57 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے
وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔
وائس چانسلر نے ہاؤس کو یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب حکومت اور یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی
موجودہ صورت حال اور مستقبل کی پلاننگ کے بارے تفصیل سے آگاہی دی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے نیو اور سٹی کیمپس میں جاری منصوبہ جات اپنے تکمیلی مراحل میں
داخل ہوچکے ہیں اور باقیوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی خازن ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،نمائندہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹر ی علی احمد،
ڈائریکٹر آڈٹ عزیز اللہ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول،
نمائندہ سنڈیکیٹ ڈاکٹر عبدالقادر بزدار، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیااور اہم فیصلے ہوئے.
اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ وائس چانسلر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی.انہو ں نے کہا کہ سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں خصوص پولیو مہم کے دوسرے روزپانچ سال تک کے 207305 ٹارگٹ بچوں میں سے196159 بچوں کوپولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے
اور دوسرے دن کے ٹارگٹ کا 94.62فیصد کور کر لیاگیا. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے دن کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے.
مائیکروپلان کے مطابق ڈور اور فنگر مارکنگ یقینی بنائی جائے.
ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو خصوصی فوکس کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلائے جائیں.
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے صبح سویرے شہر کے بلاک 31,32,41,50 آر، مانکہ کینال، کشمیر پارک، ارشادنوحی پارک، گھوڑا چوک، ریلوے پلی
ماڈل ٹاون اور دیگر مقامات کا دورہ کیا. ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی و اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،
چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی کے علاوہ محمد عمران جتوئی، محمد افضل جتوئی اوردیگر افسران ہمراہ تھے.
کمشنر نے شہر میں صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہو ں نے پارکس میں عوام کی تفریح کیلئے کیے گئے اقدامات
جاگنگ ٹریکس اوردیگرامور کا جائزہ لیا. کمشنرنے اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس بھی چیک کیں.
کمشنرنے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کیے. انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کے معاملات میں عوام کی شکایات فوری دو ر کی جائیں.
عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے.
تھانہ سطح سے ڈویژن سطح تک قائم کی گئی امن کمیٹیوں کے اراکین کو ساتھ لے کر فرقہ وارانہ تنازعات مل بیٹھ کر حل کیے جائیں گے.
انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں امن وامان سے متعلق ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
آر پی او محمد فیصل رانا،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید، امجد شعیب ترین، احمر نائیک، اظفر ضیا، ڈی پی اوز اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے.
آر پی او محمد فیصل رانا نے حساس مجالس، جلوس اور دیگر معاملات پر اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی.
قبل ازیں کمشنر آفس میں ڈویژن بھر کے علماء اور امن کمیٹی کے اراکین نے امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی.
ڈیرہ غازیخان
بوائز سنٹر آف ایکسی لینس ڈیرہ غازی خان میں جمعرات پانچ اگست کو صبح آٹھ بجے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
یہ بات پرنسپل حافظ رانا محمد راشد سعید خان نے یہاں بتائی.
علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے
ڈپٹی کمشنر آفس میں نو بجے صبح سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
جس کیلئے تمام محکموں کو شرکت کیلئے مراسلہ جاری کر دیاگیا
ڈیرہ غازیخان
غازی کالونی ڈیرہ غازیخان میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشرکی وجہ سے مکین شدید پریشانی کاشکار ہیں.
اہالیان آفاق جبار، صفدر، قاری ساجد، محمد عبداللہ، ثناء اللہ، حسن کھوسہ، اقبال بزدار، یاسین اور دیگر نے کہا ہے کہ
غازی کالونی میں کافی عرصہ سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایت تھی جس پر متعدد بار درخواستیں دی گئیں
اور اب کالونی میں نئی پائپ لائن بھی ڈال دی گئی ہے مگر گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی.
اہالیان غازی کالونی نے حکام بالا سے اصلاح احوال کی استدعا کی ہے
ڈیرہ غازیخان
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر مذہبی منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی
اور ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں ہر قسم کی وال چاکنگ کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وہ آج اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے
اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لے رہے تھے۔
صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،
سیکریٹری بلدیات،اے آئی جیز سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور امن کمیٹیوں کے
ارکان کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ متعلقہ کمشنرز، آرپی اوز، ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
وزیر قانون نے کہا کہ ہم علماء کرام کے شکر گذار ہیں کہ قیام امن میں ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو ہدائت کی کہ
محرم کے دوران وہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ
یوم آزادی بھی آرہا ہے لہذا اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی بھی حوالے سے محرم الحرام کا تقدس مجروح نہ ہونے پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے
دہشت گردوں کے مقامی سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ
محرم سے پہلے تعزیہ کے راستے سے تجاوزات ہٹانے، صفائی اور نکاسیء آب پر خصوصی توجہ دی جائے
اور اجتماعات اور جلوسوں میں کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ آئی جی نے ہدائت کی کہ سوشل میڈیا پر مزہبی منافرت پر مبنی پوسٹ وائرل ہو تو اس کے
خلاف کی گئی حکومتی کارروائی بھی ساتھ وائرل ہونی چاہیے۔ اے سی ایس داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ہرقسم کا تعاون ملے گا۔
دریں اثناء علماء کرام نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسالک کے علماء بھائی چارے میں متحد اور یکجا ہیں اور ان شائاللہ پہلے کی طرح محرم کے دوران امن رہے گا۔
ڈیرہ غازی خان
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی فیلڈ میں پولیو ٹیم دوسری طرف ٹی ایچ کیو ہسپتال میں
کورونا ویکسینیشن سنٹر چیک کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی نے چارج سنبھالنے پر بعد فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی
انہوں نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کو چیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرتے ہوئے
وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار اور حکومت پنجاب کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے
ڈیرہ غازیخان
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
4 اگست شہداء پولیس کی یاد میں یاد گار شہداء پولیس لائن اور ٹریفک چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور بمبے چوک سے ٹریفک چوک تک ریلی نکالی گئ
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز احمد چنگوانی، صدر بار عظمت اسلام غلزئی دیگر
پولیس افسران، سول سوسائٹی کے افراد، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
ریلی میں شہریوں نے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے
پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے
پولیس کے 33 سپوتوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا
نذرانہ پیش کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن
پولیس اپنے شہداءکی فیملیز کیساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑی ہے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن
ہماری جان و مال کی حفاظت کیلئے خود کو قربان والے شہدا کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرنے والوں کی بدولت ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے آج محفوظ ہونے کی ضمانت ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی
ترجمان پولیس
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ