نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

شہباز شریف ہسپتال ملتان ویکسی نیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ

سینٹر میں کمپیوٹر پر ریکارڈ مکمل کرکے بغیر ویکیسن لگائے لوگوں کو یہ کہ کر باہر جانے کا کہا گیا کہ

ویکیسن ختم ہو گئی ، جب انہوں نے اس پر احتجاج کیا کہ وہ صبح 8بجے سے ویکیسن کی انتظار میں ہیں،نادرا ویب سائٹ پران کا نام بھی درج کر لیا گیا ہے

لیکن ویکیسن نہیں لگا ئی گئی ، تو وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈز نے لوگوں کو زبردستی نکالنا شروع کردیا

اوراحتجاج پر ایک بزرگ کو تھپڑ مارا دے مارا ،اس پر بعض شہریوں نے موبائل پر وڈیو بنانے کی بھی کوشش کی مگر ان سے موبائل چھین لئے گئے ۔


ملتان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے –

ٹھیکیدار نے پی ایچ اے افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا –

بتایا گیاہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے مختلف پارکوں کی تزئین و آرائش کے منصوبے جاری ہیں

ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے سےرقم نکلوائی گئی، تاہم پارک کی تزئین و آرائش نہ ہونے کے برابر ہے

پارک کے ٹریکس مٹی سے بھرے خالی پڑے ہیں جبکہ ٹریکس پر ٹف ٹائلز کا کام بھی ادھورا ہے – ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارک کے فنڈز میں خورد برد کے ساتھ ساتھ سرکاری لوہا بھی بیچا گیا ہے

ٹھیکیدار نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے –

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود سکریپ کی نیلامی کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، لوہا چوری ہونے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔


ملتان

سکولوں میں یکساں نصاب شروع ہوگیا ،’’ایک قوم، ایک نصاب، پنجاب سے آغاز‘‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا ہے

جس میں لکھا ہے کہ آج سے پنجاب بھر میں یکساں نصاب کا نفاذ شروع کیا جا رہا ہے ،یہ ایک تاریخی قدم ہے

جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا اور تمام بچے بہترین نصاب پڑھیں گے


ملتان

چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی طرف سے محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالے سے ٹریفک افسران اور ٹریفک سٹاف کے لیے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈی ایس پی سرکل قذافی محمود علی، ٹریفک آفیسر سرکل سٹی احسان اللہ انسپکٹر، انسپکٹر ہیڈ کوارٹرز امجد خان، مدنی یار انسپکٹر کے

ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔


ملتان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے –

ٹھیکیدار نے پی ایچ اے افسران کی مبینہ کرپشن کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو درخواست دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا –

بتایا گیاہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے مختلف پارکوں کی تزئین و آرائش کے منصوبے جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک اور ٹھیکیداروں کی ملی

بھگت سے سرکاری خزانے سےرقم نکلوائی گئی، تاہم پارک کی تزئین و آرائش نہ ہونے کے برابر ہے ، پارک کے ٹریکس مٹی سے بھرے خالی پڑے ہیں

جبکہ ٹریکس پر ٹف ٹائلز کا کام بھی ادھورا ہے – ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ

پارک کے فنڈز میں خورد برد کے ساتھ ساتھ سرکاری لوہا بھی بیچا گیا ہے ، ٹھیکیدار نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے

ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے –

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر شاہ شمس پارک کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود سکریپ کی نیلامی کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،

لوہا چوری ہونے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔

About The Author