دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علی ظفر پاک چین دوستی کے سفیر

علی ظفر چینی زبان میں اپنا گایا گیا گانا دوبارہ سب کو سنا کر چھاگئے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے حوالے سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد کی گئی

جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ پاک چین دوستی سے متعلق گانا دل چرا لیا تم نے گایا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ یکم اگست کو ہے

جس کے حوالے سے جی ایچ کیو میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔

About The Author