اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بہترین کارکرگی پر تعریف کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ماہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔
ایف بی آر نے جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کیے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے ماہ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے
اور اب تک جولائی کے مہینے میں یہ ہدف سب سے زیادہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی کے لیے ہدف سے 22 فیصد زیادہ ریونیو اکٹھا کیا۔
یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا اور افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور