نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بتیس کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ میں حصہ لیا

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بتیس کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ میں حصہ لیا

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے

زیادہ تر کھلاڑی مقررہ بینچ مارک پر پورا نہ اتر سکے

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بتیس کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ میں حصہ لیا

اس دوران کھلاڑیوں کی ایجیلیٹی، انڈورنس اور اسپیڈ کا جائزہ لیا گیا

ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کے مطابق پاکستان سینئر اور جونئیر ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے گیارہ کھلاڑیوں کا رزلٹ متاثر کن رہا ہے جبکہ

دیگر کھلاڑی مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ کلئیر نہیں کرپائے ہیں

فٹنس ٹیسٹ سے متعلق حتمی رپورٹ کل صدر پی ایچ ایف کو جمع کرائی جائیگی

جس کی روشنی میں بیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نوازا جائیگا

پی ایچ ایف کا موقف ہے کہ فٹنس لیول برقرار رکھنے والے

تمام کھلاڑی آئندہ ماہ بھی سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کئے جائینگے

About The Author