دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈریپ نے 5 لوکل دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس کینسل کر دیے

غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 5 لوکل دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس کینسل کر دیے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی دوا ساز کمپنیوں  کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 5 لوکل دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس کینسل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 12 لوکل دوا سازکمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔

ڈریپ نے سندھ کی پانچ، بلوچستان کی ایک دوا ساز کمپنی کا لائسنس معطل کردیا

جبکہ خیبرپختونخوا کی 5 اور اسلام آباد کی ایک دواساز کمپنی کا لائسنس معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے پنجاب کی 2، سندھ کی 2 اور اسلام آباد کی 1 فارما کمپنی کا لائسنس کینسل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دوا ساز کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت لیا گیا۔

دوسری جانب سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے فارما کمپنیز کے خلاف کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

دوا ساز کمپنوں نے گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی۔

ڈاکٹرعاصم کے مطابق دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی گئی۔

انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری دوا سازی کی مرتکب پائی گئیں۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی معیار کی دواسازی دستیابی اولین ترجیح ہے۔

ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری رہے گا۔

About The Author