دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوگئی

گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے

منگنی کرلی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ

اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے

شرکت کی اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔

یاد رہے کہ حالیہ ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران رپورٹر کی جانب سے

اس جوڑی سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ

’انشاءاللّٰہ! اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔‘

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

About The Author