دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ عید کی صبح کیسی لگیں؟

عائزہ خان نے اپنی عید کی صبح کی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی عید کی صبح کی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ یعنی 9 اعشاریہ 5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عید کی صبح کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائزہ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی حورین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان اور اُن کی بیٹی حورین نے عیدالضحیٰ کی صبح سفید رنگ کے

لباس کا انتخاب کیا جبکہ دونوں کے لباس کا ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے۔

تصویروں میں عائزہ خان کے قربانی کے بکروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

جن کی تعداد تین سے چار ہے۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’عید کی صبح‘ لکھا۔

اداکارہ نے اپنی یہ تصویریں صرف ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں

جنہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

عائزہ خان نے اپنی دیگر تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس آچکے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں عیدِ الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔ا

About The Author