دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیصلہ کن ٹی 20 میں پاکستان کو شکست

انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے

انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو مہنگا ثابت ہوا۔ ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔

ایسے وقت میں محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے،

حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About The Author