ڈیرہ غازیخان۔
”لادی ڈکیت“ گینگ کے سرغنہ کی ہلاکت پر ڈی جی خان میں ”اظہار تشکر“ ریلی
ڈکیتی،قتل سمیت کئی وارداتوں میں ملوث خدابخش عرف خدی چاکرانی کی ہلاکت پر تاجران، علماء کرائم
اور معززین شہری کی گولائی کمیٹی مین بازار میں ”اظہار تشکر“ ریلی نکالی گئی
ریلی میں تاجروں،وکلاء،طلباء اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد کی شرکت۔
ڈی جی خان پولیس کے حق میں نعرے۔
پنجاب پولیس زندہ باد ڈیرہ غازیخان پولیس زندہ باد سے شہر گونج اٹھا۔
خدی چاکرانی اور اس کے گینگ پر پولیس اہلکاران پر حملہ کرنے کے علاوہ بے گناہ عوام کے اعضاء کاٹنے ،قتل و ڈکتی کرنے جسیے 40 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔
خدی چاکرانی اور اس کت ساتھی کی ہلاکت پر شہریوں نے ڈی پی او عمر سعید ملک اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور زندہ باد کے نعرے لگائے۔
لادی خدی چاکرانی کی ہلاکت نے قانون شکنوں کے لئے عبرت کی مثال قائم کردی ،ریلی کے شرکاء
ڈی جی خان پولیس اور CTD پولیس نے ایسے قانون شکنوں کے ایسا شکنجہ اور جو حکمت عملی بنائی ہے عوام اس کو سرہاتی ہے۔
ریلی گولائی کمیٹی مین بازار سے ہوتے ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہو گئی۔
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18 روڈز سمیت 49 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔منصوبوں پر چار ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے دی۔
میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے ساڑھے 88 کروڑ روپے کے 16،ضلع مظفر گڑھ کے ایک ارب 51 کروڑ روپے 15،ضلع لیہ میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے 13 اور ضلع
راجنور میں49 کروڑ روپے کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
ترقیاتی منصوبوں سکوپ آف ورک کے تحت کام کیا جائے۔مدت تکمیل اور میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
روڈز کے منصوبے شروع کرنے سے قبل متعلقہ محکموں سے این او سی لئے جائیں۔سڑک کی تکمیل کے بعد کسی بھی محکمہ کو کھدائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میں ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء،احمر نائیک اور دیگر افسران شریک تھے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈز پر اراکین اسمبلی کے ہاتھوں نئی سبزی کی بنیاد رکھ دی گئی۔
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،چیرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان نے نئی سبزی منڈی کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اخوند ہمایوں رضا خان، طور خان بزدار
سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، سابق چیرمین بلدیہ کوٹ چھٹہ ظفر عالم گورمانی، ایکسین میپکو علی سولنگی، خادم ڈھولن،
کلیم خان بغلانی و دیگر معززین اور آڑھتیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہا کہ آڑھتیوں کی منڈی کی تعمیر کے حوالے سے
آسان شرائط پر قرضوں کا حصول یقینی بنائیں گے یہ قرض پنجاب حکومت کے تعاون سے مالیاتی ادارے کسان کارڈ کے ذریعے دینے کے پابند
اس سے جدید سبزی و فروٹ کے حقیقی خوابوں کو جلد تعبیر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں کے قیام سے علاقائی محرومیوں کا خاتمہ اور پسماندگی دور ہوگی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔زرتاج گل وزیر
محمد حنیف پتافی اور سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ سخی سرورروڈ پر حکومت کی منظور شدہ منڈی ہے،منڈی کے قیام سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ
ماضی میں سرداروں نے جگہ کا تعین ضرور کیا مگر فنڈز کی منظوری کے لئے کچھ نہیں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ
شہر میں دیگر منڈیوں کے قیام کے ہم مخالف نہیں ہیں ۔جتنی زیادہ منڈیاں ہونگی عوام کو اتنے ہی فوائد حاصل ہونگے
سرور والی ملتان روڈ پر بھی منڈی قائم رہے گی مگر وہ پرائیوٹ ہوگی جبکہ تونسہ بائی پاس پر جلد ماڈل منڈی کی تعمیر کےلئے کام کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان اور جام پور روڈ نے ترقی کی مگر سخی سرور روڈ ترقی کے عمل سے محروم رہا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ترجیحات سے
اب سخی سرور روڈ بھی ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہوگا یہاں سکول، ہسپتال اور انفراسڑکچر کے مسائل حل ہونگے
جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ علاقائی ترقی کیلئے مساوی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاجر برادری اور آڑھتیوں نے منڈی کے اس منصوبہ میں مثالی کردار ادا کرنے پر زرتاج گل وزیر
محمد حنیف پتافی، سردار احمد علی دریشک اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، چیرمین مارکیٹ کمیٹی ملک حاجی رفیق اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
مارکیٹ کمیٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں یہ منصوبہ عوامی مفادات کا آئینہ دار ہے کسی چیرمین مارکیٹ کمیٹی یا رکن پارلیمنٹ کی یہاں ایک
انچ زمین نہیں ہے۔ بےبنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے عوامی مفادات اور ترقی کے دشمن ہیں آخر میں ملک رفیق اعوان نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا
اور منڈی کی تعمیر کے سنگ بنیاد پر خصوصی دعا کی گئی۔
ڈیرہ غازی خان:وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،
چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر سخی سرور روڈ پر
سبزی منڈی کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید کی تیاریوں اور کورونا ایس ایس او پیز کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سمیت چاروں اضلاع میں عید پلان فائنل کرلیا گیا ہے۔
میونسپل سروسز کے متعلقہ محکموں کی 20 سے 25 جولائی تک چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ڈویژنل،ضلع،تحصیل اور محکموں کی سطح تک شکایات سیل فعال رہیں گے۔عید کے روٹس،عید اجتماعات،شہر،بازار،چوکوں اور اہم شاہراہوں پر صفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ ہوگا۔
چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز خود نکلیں گے اور صفائی معاملات مانیٹر کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے
انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔چیف آفیسر محمد یار کی سربراہی میں ٹیمیں کام کرے گی۔ڈیرہ غازی خان شہر کی 17 یونین کونسل کو سات سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر سیکٹر میں انچارج اور ماتحت عملہ کیمپ آفس قائم کرکے موجود رہے گا عید سے قبل سے شہریوں میں گھر گھر پلاسٹک بیگز تقسیم ہوں گے
اور صفائی عملہ عید کے تین ایام کے علاوہ مزید دو دن بطور فالو اپ کام کرے گا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آلائشوں کےلئے پانچ ہزار بڑے پلاسٹک بیگز
اور چھڑکاؤ کےلئے پانچ سو چونے کی بوریوں کا انتظام کرلیا ہے۔عید کے ایام میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر آفسز میں شکایات سیل قائم ہوں گے۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی 0642402120 پر سیل قائم کردیا ہے۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مخصوص جیکٹس میں ملبوس رہے گا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ
شہر کے اہم مصروف مقامات پر سری پائے اور دیگر میٹریل جلانے پر پابندی ہوگی۔عید کے ایام میں کشتی رانی،ون
ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے تحت نمٹا جائیگا۔
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی کی حدود کی اوپن مارکیٹ میں سفید چینی کی قیمت 88 روپے فی کلو گرام مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دکاندار نئے نرخ کے مطابق چینی فرخت کرنے کا پابند ہوگا۔
نرخنامہ دکان کی نمایاں جگہ پر آویزاں ہوگا۔ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
عوام کی شکایات کے ازالہ کےلئے ہیلپ لائن 080002345،0629260364 اور 0649260336 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
علاؤہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت تاجر برادری کا اجلاس منعقد
جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی حکومت پنجاب کی چینی کے نرخ اور دستیابی کے حوالے سے آگاہی دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
تاجر برادری حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے سرکاری نرخ پر چینی کی دستیابی یقینی بنائیں
ڈیرہ غازی خان:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال چینی کی سرکاری نرخ پر دستیابی سے متعلق تاجر برادری کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر جوادالحسن گوندل اتوار کو بھی شہر کے مختلف مقامات کے اچانک معائنے کئے۔
صفائی عملہ کی فیلڈ میں حاضری چیک کی اور علاقہ مکینوں سے سیوریج مسائل بارے دریافت کیا چھٹی کے روز بھی کام کرنے والے سیور مینوں کی حوصلہ افزائی بھی کی
اس موقع پر جواد الحسن گوندل کاکہناتھا گرمی کی شدت ہو، سردی
بارش ہو یا طوفان، کارپوریشن کا عملہ عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نےگرمی کی شدت میں شہر کی بہتری کے لئے کام کرنے والے کارپوریشن کے ہیروز اور ان کے سربراہان کمشنر ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن
ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ