ہوائی
امریکہ میں سمندری بلی کو تنگ کرنے پر نوبیاہتا جوڑے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں ہنی مون منانے آنے والے جوڑے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
جزیرے پر موجود سمندری بلی کو خاتون نے ہاتھ لگایا اور ویڈیو بھی بنائی۔
خاتون نے سمندری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی
اور سمندری بلی کو تنگ کرنے پر ایک صارف نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا اور ویڈیو شیئر کی۔
لوزیانا سے آنے والا نوبیاہتا جوڑا حکام کی جانب سے لیے گئے نوٹس پر انتہائی پریشان ہے۔
ویڈیو میں خاتون کو سمندری بلی کے ساتھ تصویر لیتے اور اسے چھیڑتے دکھایا گیا ہے
جس پر بلی نے ان پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی اور میاں بیوی کے پیچھے ہٹ جانے پر سمندری بلی دوبارہ اپنی جگہ پر چلی گئی اور آرام کرنے لگی۔
سمندر اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے سمندری بلی (مونک سیل) کو پریشان کرنے والے جوڑے پر جرمانہ عائد کر دیا۔
ہوائی کے ریاستی قانون کے مطابق جوڑے کو 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سیل کو چھونے والی خاتون کے شوہر نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
جزیرے پر کوئی انتباہی بورڈ موجود نہیں تھا، اسی وجہ سے اہلیہ اُس کے ساتھ کھیل رہیں تھی
ہمارا کسی کو تنگ کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس