اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کابل: افغان فورسز کا مختلف شہروں کا قبضہ واپس لینے کا دعویٰ

کابل: افغان فورسز نے مختلف شہروں کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کر دیا۔

کابل

افغان فورسز نے مختلف شہروں کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان اور فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں فضائی حملہ کے دوران 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔

افغان طالبان سے لڑائی میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہو گئے۔

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان افغانستان کے بیشتر صوبوں میں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

افغان طالبان نے صوبہ جوزان کے شہر شبرغان پر قبضے کا دعویٰ کر دیا جبکہ

 طالبان نے بڑے شہروں کو تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔

افغان فورسز اور طالبان دونوں ہی کی جانب سے اسپین بولدک پر قبضے کے دعوے کیے جا رہے ہیں

جبکہ افغان فورسز نے طالبان سے نیمروز اور بامیان کے شہروں کا قبضہ واپس لینے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے۔

%d bloggers like this: