دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوشل میڈیا پر کرونا سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن نے کہا ہے کہ

غلط معلومات دینے والے لوگوں کو مار رہے ہیں، کورونا اب صرف غیر ویکسین شدہ افراد کے درمیان رہ گیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فیس بک کو اپنا طرز عمل بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہائوس کے پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ

فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ادارے ان غلط معلومات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ اور ہر کسی کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جو بھی معلومات دی جارہی ہیں

وہ سچ پر مبنی ہوں۔

دوسری جانب فیس بک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقائق کے برخلاف الزامات سے پریشان نہیں ہوں گے۔

About The Author