ملتان
پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر دیگر تمام محکمہ جات کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت ہے
جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں ملازمین کو عید سے پہلے بجٹ کی شارٹیج کی وجہ سے تنخواہیں نہ دینے کا عندیہ دیاگیا تھا
جس پر اتحاد پیرامیڈیکل کے صدر بشیر جوئیہ الطاف حسین وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عمیر فضل ملک نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی اور ایم ایس چلڈرن
ڈاکٹر احسن خان سے تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے بارے ملاقات کی
ہسپتال انتظامیہ نے مطالبہ مانتے ہوے ڈائریکٹر فنانس کو ملازمین کی عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی بارے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔
ملتان
احتساب عدالت ملتان نے بہاولپور میں الجنت ہاؤسنگ سوسائٹی بناکر شہریوں سے مبینہ طور پر 24 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے تین ملزمان سابق
تحصیل ناظم بہاولپور چوہدری عبدالجبار، صنعتکاروں شیخ محمد صدیق اور غلام عباس کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل دیے کہ
قومی احتساب بیورو کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے
لیکن ترقیاتی کاموں کی مد میں فراڈ کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، اگر کارروائی کرنی تھی تو ملزمان میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور
اور محکمہ کارپوریشن کے افسران کو بھی ملوث کیا جانا چاہیے تھا ،صرف ان ملزمان کو ملوث کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔
ملزمان کے خلاف سال 2019 میں ریفرنس بنایا گیا تھا جو ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرکے رہا تھے۔
ملزمان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی بناکر شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کیں
اور مبینہ طور پر رقم ہڑپ کرلی تاہم نیب حکام ملزمان کو قصور وار ثابت نہیں کرسکے۔
ملتان
شجاع آباد
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے تھانہ سٹی شجاع آباد اور ایس ڈی پی او آفس کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے تھانہ سٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ
تھانہ کی رہائش میں نفری کا قیام ضرور ہونا چاہیے، کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
عوام کا پولیس پر اعتماد ہے اس بات کا اندازہ انہوں تھانے میں آنے والے سائلین سے بات کر کے لگایا
انہوں نے مزید کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو فعال کرنا بہت ضروری ہے، وی آئی پی کی سکیورٹی کم کرنے سے تھانوں میں نفری کو تعینات کرنے سے تھانوں کی پرفارمنس میں اضافہ ہو گا، سب سے پہلے میں نے اپنی سکیورٹی کو 50 فیصد کم کر دیا،
انہوں نے ایس ڈی پی او جواد سخا کو ہدایت کی کہ کیمروں کو فوری طور پر ٹھیک کروایا جائے اور تھانہ سٹی میں کنٹرول روم بنایا جائے گا،
شہر کے مختلف مقامات پر کیمروں سے نظر رکھی جائے گی، دلہن اجتماعی زیادتی کیس کو حل کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے
ان کے لئے سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان بھی کیا۔
ملتان
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سبین گل خان اور وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ
حکومت پنجاب مظلوم خواتین کی داد رسی اور ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات پر عمل پیراہیں معاشرے میں خواتین پرتشدد کے رویوں کے خاتمہ کے لیے
قوم کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی شیلٹرہوم دارالامان شاہد محمود انصاری سے ملاقات کے موقع پر کیا
جبکہ سیاسی وسماجی رہنما چوہدری سلیم انجم اور جنرل سیکرٹری سول سوسائٹی فورم ملتان چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔
ملتان
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی سے ہیلتھ سیکریٹریٹ کا دورہ کرنے والے ایک غیر ملکی وفد نےملاقات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل سکھانی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ غیر ملکی وفد میں ایلکس بالنگر او ربرطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات میں سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب نے وفد کو ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب کو اب تک در پیش چیلنجز،
محکمہ کی جانب سے متعارف کرانے والے نئے رحجانات اور منصوبہ جات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔
ملتان
تعلیمی بورڈ ملتان کی انتظامیہ نےملازمین کے لیے یوٹیلٹی الائونس کی منظوری دے دی
اس ضمن میں تعلیمی بورڈ ملتان نے حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد
یوٹیلیٹی الائونس کے اجراء کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا
جس کے مطابق سکیل ایک سے لیکر 19اوراور دیگر افسروں کو
رواں ماہ سے یوٹیلٹی الاونس دیاجائے گا ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ