دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے

اور اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹااسٹوری پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں

بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں

انہوں نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے

میں جاننا پسند کریں گے؟

ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کےبارے میں رائے پوچھتے ہوئے

انسٹا اسٹوری اپنے نئے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شئیر کیا ہے۔

ثانیہ نےابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین ویڈیوز شیئر کی ہیں جبکہ

ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت1ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

About The Author