دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسکولوں کی بندش، پوری نسل کی تباہی کا خطرہ ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

یہ انتباہ اقوام متحدہ کے دو اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے جاری کیا ہے۔

نیویارک

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ممالک میں اسکولوں کی بندش سے 15 کروڑ سے زائد بچے متاثر ہوئے

جس سے پوری ایک نسل کی تباہی کا خطرہ ہے۔ یہ انتباہ اقوام متحدہ کے دو اداروں یونیسیف اور یونیسکو نے جاری کیا ہے۔

یونیسیف اور یونیسکو کے حکام نے اسکولوں کی بندش کے حوالے سے کہا ہے کہ

حکومتوں نے کئی مرتبہ اسکول بند کیے اور انہیں لمبے عرصے تک بند رکھا۔

اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے اس ضمن میں دعویٰ کیا ہے کہ

حکومتوں نے اس وقت بھی اسکولوں کو بند رکھا جب اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

یونیسیف اور یونیسکو نے اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ

اسکولوں کو سب سے آخر میں بند ہونا چاہیے اور سب سے پہلے کھلنا بھی چاہیے۔

یونیسیف کے اہلکار ہینریتا فور کا کہنا ہے کہ ہم فیصلہ سازوں اور حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ

نسلوں کو تباہی سے بچانے کے لیے محفوظ طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے ہمارا مستقبل متاثر ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسکولوں کو محفوظ طریقے سے کھول سکتے ہیں اور ہمیں یہ کام لازمی کرنا بھی چاہیے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے 18 کروڑ 69 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ

جاں بحق افراد کی تعداد 40 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

About The Author