دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آخری ون ڈے آج، قومی ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا

تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں گزشتہ روز برمنگھم پہنچیں جہاں بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کی خوب پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔

پاکستان کی جانب سےآخری ون ڈے میچ کے لئے ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست ہوئی۔

سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستان انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 248 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ

میزبان ٹیم کے خلاف 8 سے 20 جولائی تک تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

About The Author