یورو کپ کے فائنل میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اٹلی دوسری بار یوئیفا چیمپئن بن گیا۔
سنسنی خیز میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر دو کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دے دی۔
مقررہ وقت تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ ایکسٹرا ٹائم میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔
دوسری جانب اٹلی کی تاریخی جیت پر روم میں جشن کا سماں رہا اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
اٹلی نے 1968 میں پہلی بار یورو فٹ بال کپ جیتا تھا۔ اٹلی 2000 اور 2012 میں یورو کپ کا فائنل ہار گیا تھا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی