دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم بلڈ کینسر میں مبتلا

اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی

لاہور۔

ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے

 اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی

  بابا کی طبیعت بہتر ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے

بیٹا حسان نوید عالم نے میڈیا کو بتایا کہ

 اگلے ہفتے بابا کو اسپتال منتقل کیا جائیگا

 ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق والد صاحب کی میڈیکیشن شروع کردی ہے

شوکت خانم ڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے

 بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا ، علاج میں مدد کی ضرورت ہے

 وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل ہے

 نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں

About The Author