اسلام آباد
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں۔
وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت خزانہ بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے
اور اس نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کی روشنی میں سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔
وفاقی وزارت خزانہ کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ
اے جی پی آر کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟