دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم تبدیل

کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کیا گیا تمام اسکواڈ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7  کھلاڑیوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کیا گیا تمام اسکواڈ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں تین کھلاڑی اور چارآفیشلزشامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیساتھ 8 جولائی سے شروع  ہونےوالی ون ڈے سیریز کی قیادت اب بین اسٹوک کریں گے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی اور دیگر افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف جو اسکواڈ منتخب کیا تھا اس میں کپتان اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیراسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز،

سیم کرن، ٹام کرن،لیام ڈاسن، جارج گارٹن، لیام لونگ اسٹون، عادل رشید، جو رووٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل تھے۔

نئے ٹیم میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں جیک بال، ڈینی برگز، برائیڈن کارس، زیک کرالی اور بین ڈکٹ، لوئس گریگری، ٹام ہیم، ول جیکس، ڈین لارنس، ثاقب محمود، ڈیوڈ مالن، کریگ اورٹن،

میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پین، فل سالٹ، جان سمپسن اور جیمز ونس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا

جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ

انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی

جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

About The Author