نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں میٹرک کے امتحانات شروع

کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں آج سے میٹرک امتحانات شروع ہوگئے ہیں

کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں آج سے میٹرک امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ 

رواں سال صرف اختیاری مضامین کے پیپرز ہورہے ہیں۔ 

سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات کو فزکس اور ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔

دسویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات بھی دو پرچے دیں گے۔

امتحان  ساڑھے  نو  بجے  شروع ہوگا اور ہر پرچہ حل کرنے کیلئے 2 گھنٹےکا وقت دیا جائے گا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق دسویں کے امتحانات میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ 

میٹرک کے امتحانات سات جولائی تک ہوں گے۔

امتحانی مراکز میں   پیپر اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سامان کی ترسیل  مکمل ہوئی گئی ہے۔

 بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کےمرکزی دفترسے ابھی تک کچھ طلبا کو ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے۔

امتحان کے اوقات میں طلباایڈمٹ کارڈ کےحصول کےلیے بورڈآفس میں موجود ہیں۔

نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

رواں سال امتحانی مراکز میں 185 سرکاری اسکول اور 253 نجی اسکولز شامل ہیں۔

طالبات 201 اور طلبا کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

نویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 امیدوار شامل ہیں

دسویں جماعت میں ایک لاکھ 54ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔

جنرل گروپ کے امتحانات میں 37ہزار 680 امیدوار شریک۔

دسویں جماعت جنرل گروپ کا معاشیات اور اسلامک اسٹڈیز پرچہ ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک ہیں۔

About The Author