دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

ریونیو عوامی خدمت کچہری بیٹوں کی جانب سے گھر سے بیدخل کئے جانیوالے

ضعیف العمر محمد رفیق کے لئے فوری انصاف کا ذریعہ بن گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرخواجہ عمیر محمود بستی شریف پورہ پہنچ گئے ۔

انہوں نے گھر سے بیدخل کئے گئے محمد رفیق سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔
محمد رفیق گھر کے باہر گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھانے میں

مصروف تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے محمد رفیق کے دونوں بیٹوں کو موقع پر طلب کر لیا۔انہوں نے محمد رفیق کے بیٹے شوکت سے اپنے والد کے ساتھ رویے بارے پوچھ گچھ کی

اور گھر کی رجسٹری بارے بھی استفسار کیا۔شوکت نے بتایا کہ والد محمد رفیق نے 12 سال قبل خود گھر کی رجسٹری اس کے نام کرائی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر دونوں بیٹے اپنے والد محمد رفیق کو منا کر گھر لے گئے۔دونوں بیٹوں نے اپنے والد کو گھر میں رکھنے اور اسکی دیکھ بھال کا بیان حلفی لکھ کر دے دیا

اور اپنے والد محمد رفیق کو دوبارہ شکایت کا موقع نہ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ محمد رفیق نے یکم جولائی کو ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر

علی شہزاد کو بیٹوں کی طرف سے گھر سے بیدخل کرنے بارے درخواست دی تھی اور جلعسازی سے گھر کی رجسٹری کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو تین یوم کے اندر محمد رفیق کی داد رسی کا حکم دیا تھا۔

صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔


ملتان

محکمہ سکولز نے ای لیو سسٹم 2019میں لانچ کیا تھا اس کو اپ گریڈ کردیاگیا ہے جس کے بعد اس سسٹم کے تحت ارنڈ لیو، میڈیکل، میٹرنٹی

عدت اورحج عمرہ لیو آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواست دے کر حاصل کرسکتےہیں، اس سسٹم سے چارلاکھ اساتذہ استفادہ کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے

کہ2019سے اب تک اس سسٹم میں 21 لاکھ17ہزار 587 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 19لاکھ 66 ہزار442منظور ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 40ہزار 156 درخواستیں مسترد کی گئیں۔


ملتان

اسلام آباد میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے چوتھا سالانہ دو روزہ مینگو فیسٹیول شروع ہوگیا۔ فیسٹیول میں 13 ممالک کے سُفراء اور اُن کے

نمائندوں جن میں جرمنی، سعودی عریبیہ ، نیپال، ایران۔ بیلجئیم ، افغانستان، آذر بائجان اور دیگر فارمرز ،ایکسپوٹرز اور چئیرمین چیمبر آف کامرس اسلام آباد نے شرکت کی۔

مینگو فیسٹیول کا افتتاح وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ،ایڈوائزر فار کامرس اینڈ انویسٹمنٹ عبدالرزاق دائود، سردار یاسر الیاس خان اور وائس چانسلر

پروفیسرڈاکٹر آصف علی نے کیا۔مینگو فیسٹیول میں 160سے زائد اقسام نمائش میں رکھی گئی،

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں اسلام آباد مینگو فیسٹیول کے انعقادسے

مینگو گرورز اور ایکسپورٹرز کو بہت فائدہ حاصل ہوا کاشتکاروں کو آم کے معیار اور اس کی مارکیٹنگ کرنے کا علم حاصل ہوا ہے۔

عبدالرزاق دائود نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان سے دنیا بھر میں اتنا آم بھیجا جائے کہ

ریکاڈ قائم ہو زرعی یونیورسٹی نے مینگو فیسٹیول کروا کر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ایک بڑی مارکیٹ میں لا کھڑا کیا۔

وائس چانسلر نے کہاکہ شوگر کے مرض میں مبتلا لوگوں کیلئے لو شوگر کونٹنٹ آم کی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں

جس میں کیٹ ، کینٹ اورہیڈن اقسام شامل ہیں۔


ملتان

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ سکول انٹرن پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کے بارے میں افواہیں ہیں کہ

بھرتی کا پراسس شروع ہے جبکہ اس بارے میں تا حال سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی قسم کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں

اس بابت اگر کوئی پرائیویٹ شخص کسی نا معلوم ویب لنک یا ویب سائٹ کے ذریعہ سے اپلائی کا آپشن دے رہا ہے

تو اس پر ہرگز اپنا پرسنل ڈیٹا شیئر نہ کریں

اس بابت حتمی فیصلہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی طرف سے مراسلہ آنے پر ہو گا

جب بھرتی کا پراسس شروع ہو گا تو اس کو باقاعدہ مشتہر کیا جائے گا ۔


ملتان

جامعہ زکریا نے جونیئر کلرک کی اسامیوں پر ٹائپنگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے درجہ چہارم کے 120ملازمین کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے

جاری شیڈول کے مطابق مذکورہ ملازمین کے دو روزہ ٹائپنگ ٹیسٹ آج 3جولائی سے ایڈمن بلاک میں شروع ہوں گے

واضح رہے کہ جونیئر کلرک کے لیے ٹائپنگ ٹیسٹ میں 120ملازمین فیل ہوگئے

تھے

بعدازاں فیل شدہ امیدواروں نے وائس چانسلر کو اپیل کی تھی کہ ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں

About The Author