دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولپور

نواحی علاقےبستی گاڈراں میں خاتون نے طلاق دینے کی رنجش پر سابق شوہر اور نند کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مصطفیٰ قدیر نامی شخص نے اپنی بیوی کلثوم کو ایک روز قبل طلاق دی تھی۔

طلاق کی رنجش پر کلثوم بی بی نے تیز دھار آلے سے اپنے شوہر اور نند ساجدہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔


بہاولپور

بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا

اور دونوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانا دھوڑکوٹ کی بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھیں کہ

راستے میں موٹرسائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغوا کر لیا

اور نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانا دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا گیا

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

About The Author