ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے کچہ اور ٹرائبل ایریا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور پاک آرمی سیکنڈکور کے افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں دونوں اضلاع کے کچہ اور ٹرائبل ایریا میں ترقیاتی منصوبوں،امن و امان اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے لانگ،
مڈ اور شارٹ ٹرم منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی۔سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ،احساس کفالت پروگرام اور خانہ بدوش آبادی کی سیٹلمنٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
علاقہ کے سردار،سیاسی قیادت اور بیوروکریسی ایک پلیٹ فارم اکٹھے ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر افسران نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے کچہ اور ٹرایبل ایریا میں امن و امان اولین ترجیح ہوگی۔
علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرام شروع ہوں گے دونوں اضلاع میں پانچ سالہ ڈویلپمنٹ پیکج تیار کیا گیا ہے۔
روڈز،صحت،تعلیم،پانی،بجلی اور دیگر محکموں کی سکیمیں تجویز کردی گئی ہیں۔دونوں اضلاع کے مخصوص علاقوں میں پولیس،
بی ایم پی اور دیگر فورسز کی پکٹس بنانے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے امن و امان کی بحالی اور مکینوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے ملکر کام کریں گے۔
اجلاس میں اے سی جی حاجی حیات اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کروڑوں روپے کی لاگت سے قبائلی علاقے فاضلہ میں ریسیکو سنٹر کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز پی اے حمزہ سالک کے ہمراہ گزشتہ روز فاضلہ ریسیکو سنٹر کا دورہ کیا.
انہوں نے فاضلہ ریسیکو سنٹر کی عمارت کا مکمل معائنہ کیا۔کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کو مکمل ہونے والے ریسیکو سنٹر بارے میں بریف کیا گیا۔
بتایا گیا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے فاضلہ اور نواحی قبائلی لوگوں کے لیے ریسکیو سنٹر بہت بڑا تحفہ ہے۔
قبائلی علاقے فاضلہ کچھ ریسیکو سنٹر میں مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔قبائلی علاقے فاضلہ ریسیکو سنٹر میں پورا سولر سسٹم تین دن کا بیک اپ ہے۔
ایمبولینس سمیت دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔فاضلہ ریسیکو سنٹر میں ایمرجنسی کی صورت فاضلہ بلکہ نواحی علاقوں کو سہولیات ملیں گی۔
فاضلہ ریسیکو سنٹر کو دو دن بعد ریسکیو کے حوالے کردیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فاضلہ ریسیکو سنٹر سے قبائلی لوگوں کو ایمرجنسی کے حوالے درپیش مشکلات ختم ہونگی
فاضلہ ریسیکو سنٹر سے مقامی قبائلی علاقوں کے ساتھ بلوچستان موسیٰ خیل کے لوگ بھی اس سے
2
مستفید ہونگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبائلی لوگوں کو ایمرجنسی کی درپیش مشکلات پر فاضلہ میں ریسیکو سنٹر دیکر انکی پریشانیوں کا خاتمہ کیا.
ریسیکو سنٹر فاضلہ کے مکمل ہونے پر قبائلی لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان شہر و ملحقہ آبادی میں سیوریج اور ڈرینیج کیلئے 45 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں
جس کے تحت شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز ضرورت کے مطابق اپ گریڈ اورمشینری تبدیل کی جائے گی
فورس مین اور پمنگ گنجائش بڑھائی جائے گی.
سیوریج لائنز کی تبدیلی اورروڈ کٹس بھی بہتر کئے جائیں گے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نئے ورکس اور کارپوریشن مرمت و بحالی کرے گی.
پراجیکٹ سے متعلق کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
ایس ای اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران موجودتھے.
کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہاکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سروے اور تخمینہ میں تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے انہوں نے کہاکہ
کھدائی کر کے علاقہ کو چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہاکہ تمام محکمے ملکر کام کریں.
مشیروزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہاکہ سیوریج لائن کی تنصیب کے بعدخیابان سروراور ماڈل ٹاؤن میں تمام روڈز تعمیر ومرمت ہوں گے.
روڈز کے دونوں کناروں پر پانچ پانچ فٹ کی ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی. لین مارکنگ اور سٹریٹ لائٹس کیلئے بھی فنڈز رکھے جائیں.
ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے کہاکہ عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھا جائے
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت تمام محکمے سنجیدگی سے کام کریں
عوامی مسائل کے بروقت حل کو مانیٹر کیاجائے گا. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خدمت مہم میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. فیلڈ میں رہ کر سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جائے.
اجلاس میں بتایاگیاکہ خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں ابتک 32506سرگرمیوں کو ریکارڈ کیاگیا ہے 409عوامی شکایات میں سے 401 حل کر کے
ڈیش بورڈ پر رپورٹ کر دی گئی ہیں.
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ کالا پولیس کی الگ الگ کاروائیاں ڈکیتی راہزنی اقدام قتل،چوری کے مقدمات میں ملوث بلالی مریانی گینگ کا رکن گرفتار ملزم سے ڈکیتی میں چھیننا گیا
موبائل اور چوری شدہ 20 من گندم برآمد وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا عرفان افتخار نے بتایا کہ تھانہ کالا پولیس کو دو درجن سے زائد اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب
ملزم محمد عمران ولد اللہ ڈیویا قوم مریانی سکنہ کھچی والا کو تفتیشی آفیسر شہزاد افضل معہ ٹیم نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا
اور ملزم سے ڈکیتی کیا گیا موبائل فون اور چوری شدہ گندم 20 من بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم عمران مریانی بلالی مریانی گینگ کا رکن ہے
اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر تھانہ کالا میں اقدام قتل اور ڈکیتی و دیگر 15 عدد مقدمات درج ہیں
اور ملزم عمران مریانی کی گرفتاری پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے
اور ملزم سے ڈکیتی کئے گئے موٹر سائیکل کی برآمدگی بھی متوقع ہے جبکہ ملزم عمران مریانی کی گرفتاری سے اہل علاقہ والوں نے تھانہ
کالا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ کالا کی تاش جواء کھیلنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی، 05 کس ملزمان گرفتار، داو پر
لگی رقم موبائل فون و دیگر سامان برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا نے مخبر کی اطلاع کامیاب ریڈ کرتے ہوئے شاع عام تاش جواء کھیلنے والے ملزمان 05 کس ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے
ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے 05 کس ملزمان(1) بشیر حسین ولد علی محمد(2) صابر حسین ولد حاجی محمد (3) مرید حسین ولد اللہ بخش (4) ریاض حسین ولد گلزار (5) محمد سلیم ولد کوڑا خان کے
خلاف پولیس تھانہ کالا میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
داو پر لگی رقم 25100، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون