دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ: دھماکے سے 17 افراد زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ

لاس اینجلس: آتشبازی کے سامان سے بھرا ٹرک امریکہ میں دھماکے سے پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں آتشبازی کے سامان سے بھرے ہوئے ٹرک میں خوفناک دھماکہ ہوا

جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

دھماکے سے قرب و جوار کی عمارات کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے جب کہ

کئی شاپنگ مالز کے بھی شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپتال منتقل کیے جانے والے 17 افراد میں سے کئی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ

آتشبازی کا سامان محفوظ مقام تک منتقل کیا جا رہا تھا کہ یہ حادثہ ہو گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایل اے پی ڈی کے چیف مشیل مور نے بتایا ہے کہ

آتش بازی کے سامان کو لوڈ کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے تین باکس ٹرک اور 53 فٹ کا ٹریلر لایا گیا تھا۔

پولیس نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے شبے میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

About The Author