مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا میں کیسز کی تعداد 18 کروڑ 38 لاکھ سے بڑھ گئی

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 38 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 39 لاکھ 80 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 38 لاکھ سے بڑھ گئی

جبکہ 39 لاکھ 80 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 82 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ ایک ہزار 68 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 86 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 80 ہزار 648 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 54 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 829 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 55 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 565 ہے۔

برطانیہ میں 48 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 189 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ

آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی

9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

%d bloggers like this: