پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے2021-22 کا اعلان کردیا ہے۔ نئے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کو نکال دیا گیا ہے اور کچھ کی تنزلی بھی ہوئی ہے۔
بابراعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔
اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ کیٹیگری بی میں شامل ہیں۔
عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
عمران بٹ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں
کامیاب ہوگئے ہیں۔
اسد شفیق، شان مسعود، محمد عباس سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ گئے ہیں۔
حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، عثمان شنواری کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملا۔ نسیم شاہ، حیدر علی بھی سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ گئے ہیں۔
سابق کپتان اظہر علی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فواد عالم کی سی سے بی کٹیگیری میں ترقی ہوئی ہے۔
قومی کرکٹر کے ماہانہ معاوضے میں پچیس25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے والوں کو وہی پرانی میچ فیس ملے گی، کیٹیگری بی والوں کی ٹیسٹ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے میں 20 اور ٹی ٹوئنٹی فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سی کیٹیگری والوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے 50 اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی