ڈیرہ غازیخان۔
علاقہ تھانہ کوٹ مبارک بستی تگیانی کے قریب پولیس مقابلہ، دوران پولیس مقابلہ لادی گینگ کا اہم رکن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ مبارک گشت کر رہی تھی کہ تقریبا 01:30 بجے رات بستی تگیانی کے قریب پہلے سے چھپے لادی گینگ کے ممبران نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ کہ سلسلہ رکا تو علاقہ کا سرچ آپریشن کرنے پر لادی گینگ کا اہم رکن نور محمد ولد صدیق قوم کھرو جیانی سکنہ اندر پہاڑ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا
جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ہونے والا ملزم نور محمد سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر پہلے بھی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے 8 فوجداری مقدمات درج ہیں
اور یہ ملزم نور محمد دو پولیس اہلکاروں محمد رفیق اور محمد یاسر پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے وقوعہ کی FIR میں نامزد ملزم تھا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب معہ پولیس تھانہ کوٹ مبارک سمیت دیگر نفری نے بھاگنے والے لادی گینگ کے دیگر ممبران کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم نور محمد کی نعش کو قبضہ پولیس میں لیکر برائے پوسٹ مارٹم روانہ کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان۔
وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں وکلاء برادری سول سوسائٹی میڈیا نمائندگان اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی
ریلی میں سیاسی سماجی کارکنوں نے شرکت کی.
ریلی کے شرکاء نے زین اور راول کو قتل کرنےوالے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا.
معمولی تنازعہ پر چند ہفتے قبل زین اور راول نامی نوجوانوں کو قتل کیا گیا تھا.
ریلی میں مقتولین کے لواحقین بھی شریک.
ہمارے بچوں کو بلا وجہ شہید کر دیا گیا, لواحقین
ملزمان کو سزائے موت دی جائے, لواحقین
ڈیرہ غازی خان
بدنام زمانہ جوئے کے اڈاہ پر تھانہ سٹی پولیس کا ریڈ 3 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،داو پر لگی رقم برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ جواری راجو کے اڈے پر ریڈ کر کے 3 جواری کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے
رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے 3 کس ملزمان (1)محمد شہباز ولد محمد سرور (2) مہر نوید ولد پیر بخش(3) محمد آصف ولد محمود قیصر سے
داو پر لگی رقم ویگر سامان برآمد کر کے پولیس تھانہ سٹی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ایس ایچ تھانہ سٹی عارف حسین نے بتایا بدنام زمانہ جواریوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کر دی ہے تھانہ سٹی کے علاقے میں جواء کھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہروں کے بجائے دور دراز اور پسماندہ علاقے جانے کا انتخاب کیا
وہ چار گھنٹوں کی مسافت طے کرکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک اور دیگر افسران کے ہمراہ پنجاب کے
آخری اور بلوچستان کے سرحدی مقام فاضلہ کچھ تمن بزدار پہنچے۔قبائلی ثقافت کے مطابق فرشی نشست لوگوں کے برابر بیٹھ کر بندوبست،صاف پانی،
سانپ کے کاٹنے کی ویکسین سمیت صحت کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق
لوگوں کے انکی دہلیز پر مسائل حل کر رہے ہیں۔قبائلی لوگوں مسائل سنتے ہوئے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
قبائلی لوگوں کے ریونیو سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق لوگوں کو بلانے کے بجائے خود ان کی دہلیز پر پہنچنا ہے۔
قبائلی لوگوں کو سفری مشکلات اور اخراجات سے بچانے کیلئے سرحدی مقام تک پہنچے ہیں
آئندہ بھی پسماندہ علاقہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ ریونیو کھلی کچہری میں زیادہ تر قبائلی لوگوں نے پانی اور روڈ کے حوالے درخواست پیش کیں۔
کھلی کچہری میں قبائلی لوگوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے اور
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کو قبائلی علاقوں میں خصوصی توجہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے چوتھے ہفتہ کے دوران ضلع کچہریوں،حوالات،بخشی خانوں،پانی کی ٹینکیوں کی صفائی و ستھرائی
سکولوں کی وائٹ واشنگ اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کا عمل بدستور جاری ہے۔پروگرام کے تحت ماہ جون میں ڈیرہ غازی خان میں 603،لیہ میں 770،مظفرگڑھ میں 3545 اور راجن پور میں 268 کے ساتھ مجموعی طور پر 5185سرگرمیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔
اس دوران1764 شکایات میں سے1734 حل کر لی گئی ہیں۔اضلاع کچہریوں میں وکلاء کے چیمبرز،کورٹس،گراسی پلاٹس اور راستوں سے کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیاد پر
اٹھایا جارہا ہے۔اس کے علاؤہ کچہریوں، جیلوں کی ٹینکیوں کی کلورین کی آمیزش سے
2
صفائی کی جا رہی ہے،علاوہ ازیں سرکاری اداروں اور مختلف این جی اوز کے
تعاون سے خدمت پروگرام کے تحت ڈویژن کے شہروں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی میں بھی انسداد تجاوزات مہم شروع کر دی گئی ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تجاوزات نے ہمارے شہروں کا حسن ماند کر رکھا ہے جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہیں۔تجاوزات سے پیدا ہونے والے مسائل انتظامیہ سمیت شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بھی بنتے ہیں
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تجاوزات خاتمہ کے لئے منظم پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔میٹرو پولیٹن،میونسپل کارپوریشن،تحصیل کونسلزاور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو
انسداد تجاوزات کے سلسلہ میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مافیا اپنی تجاوزات ازخود ختم کر دیں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو تجاوزات قائم کرنے
والوں کے خلاف مقدمات کے ساتھ سخت اقدامات کیے جائیں گے.
کمشنر نے کہاکہ ہم اپنے بازاروں،مارکیٹوں، سڑکوں اور گلی محلوں سے تجاوزا ت ختم کرانے کے لئے عوامی آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا.
تحصیل آفس ڈیرہ غازیخان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور تونسہ میں اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال نے
سائلین کے مسائل سننے کے ساتھ تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے. ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود رہا.
موقع پر حل ہونے والی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے گئے
فیلڈ ورک اور دیگر نوعیت کی درخواستوں کیلئے افسران کو ٹائم لائن کے تحت عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں امن ریلی کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن
رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ریلی کا مقصد گزشتہ روز نوجوانوں کوفائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزموں کی بروقت گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرنا ہے.
انہوں نے کہاکہ پولیس کے اس اقدام سے امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی.
سول سوسائٹی،وکلاء اوردیگر پولیس کے ساتھ ہیں قیام امن کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائیگا.
ریلی میں سول سوسائٹی، وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے ترقی کی منازل طے کرنے لگے۔
پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام فاضلہ کچھ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
فاضلہ کچھ میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی سٹیشن،سپورٹس سٹیدیم،واٹر سپلائی سکیم،دیہی مرکز صحت سمیت ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوئی ہیں۔
شہروں کے مساوی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ فاضلہ کچھ سمیت تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اوردیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیا۔میٹریل کے معیار اور کام کی رفتار چیک کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ
ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ؟معیاد کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ قبائلیوں کو اس کے ثمرات مل سکیں انہوں نے کہا
منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔عوام کا پیسہ کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا اس لئے منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے
کمشنر نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ بھی منصوبوں پر نظر رکھیں۔خامی نظر آنے پر انتظامیہ کو بروقت مطلع کریں۔
ڈیرہ غازیخان۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والے اہلکاران کو ڈی پی او عمر سعید ملک اور
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے شولڈربیج لگائے۔ ڈی پی او نے اگلے عہدہ پر پرموٹ ہونے والے اہلکاران کو مبارک باد دی۔ آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ
آپ پر اب پہلے کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں بڑھ گٸ ہیں اس لۓ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنا طرز عمل بہتر سے بہتر کرتے ہوۓ
اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جاننفشانی سے ادا کریں اس دوران انہوں نے مزید بتایا کہ پرموٹ ہونے والے
اہلکاروں کو جلد از جلد مختلف تھانہ جات میں تفتیشی آفیسر تعینات کر دیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون