پنجاب حکومت کا احسن اقدام”خدمت آپکی دہلیز پر“
تحریر:۔ محمد شہزاد گل
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مزید 5ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے ۔
سب سے قابل تعریف بات یہ ہے کہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران جاری رہنے والی مہم کے دوران لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ
حکومت انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کر رہی ہے۔، عوام کے فیڈ بیک پرشکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔
پروگرام کے تحت ادارے سرکاری معمولات کے علاوہ مخصوص ٹاسک بھی پورے کریں گے اورمحکموں اور انتظامی افسران کو عوامی ضروریات کے تحت ہر ہفتے کیلئے ٹارگٹ دیئے جائیں گے۔
راجن پور کی ضلعی انتظامیہ نے 5 ہفتوں پر مشتمل مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں-ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو نئے اہداف کا حصول یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے بتایا ہے کہ
مہم پہلے تین ہفتوں کا ہی تسلسل ہے۔ چوتھے ہفتے 28 جون تا 4 جولائی سکولوں میں وائٹ واش،کچہریوں کی صفائی،واٹر پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی،
پانی کی ٹینکیوں کی کلورینیشن کا پلان بنایا گیا ہے۔5 تا 11 جولائی غیر قانونی تعمیرات،شہری حدود میں قائم بھانوں کیخلاف ایکشن ،
قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے انتظامات کا منصوبہ ہے۔ جبکہ 12 تا 18 جولائی شجرکاری مہم چلائی جائیگی۔
ساتواں ہفتہ 19 تا 25 جولائی عید کی تیاریوں کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔ اس دوران عیدگاہوں پر ایس او پیز پر عمل،معمول کی صفائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشین اٹھانے کا کام،
امن و امان کے حوالہ سے کام کیا جائیگا۔آٹھوں ہفتہ کے دوران سڑکوں کی مرمت،سپیڈ بریکرز کے خاتمہ سمیت موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کی مہم چلائی جائیگی۔
ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔اس پروگرام کے دوران گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے گا
اورفیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔پچھلے تین ہفتوں پر محیط ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام کے دوران گلی ،محلوں اور سڑکوں کی
صفائی ستھرائی ،مین ہولز کی صفائی ،سیوریج کے نظام کی درستگی ،سٹریٹ لائٹس کی مرمتی،پبلک پارکس کی صفائی کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کو رنگ و روغن کر کے
صاف اور خوبصورت بنایا گیا ۔ضلع راجن پور کی عوام نے پنجاب حکومت کے اس احسن اور منفرد اقدام کو سراہا ۔
: راجن پور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں۔
یہ باتیںڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے
سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی۔ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے
اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔”ریونیو عوامی خدمت کچہری“میں سائلین کی موقع پر شکایات سنیں گئیں
اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر احکامات جاری کئے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، تحصیل دار راجن پور ملک محمد اصغر سمیت دیگر ریوینو افسران اور عملہ شریک تھے۔
راجن پور
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے
اور اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ ۔خدمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا 24گھنٹے کے اندر اندر ازالہ کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں میں وائٹ واش،کچہریوں کی صفائی،واٹر پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی،پانی کی ٹینکیوں کی کلورینیشن کی جا رہی ہے۔
شہریوں کو چاہئے کہ وہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کریں۔
اس حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اس پروگرام کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔
’خدمت آپکی دہلیز پر“ مہم حکومت پنجاب کا مثالی پروگرام ہے۔اب تک کی رپورٹس کے مطابق خدمت ایپ پر کی گئی شکایات کو 97فیصد حل کر لیا گیا ہے۔
: تفتیشی افسران کی سنگین مقدمات میں تفتیشی استعداد کار بڑھانے کے لیئے ڈی پی او آفس کمیٹی حال میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد.
ڈی پی او راجن ہور فیصل گلزار کی جانب سے تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریننگ سیشن کا انعقاد ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران کو تفتیشی امور کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔
ورکشاپ کی صدارت ایس پی انوسٹی گیشن محمد اصغر اولکھ نے کی ورکشاب میں مدعو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد ندیم اختر اور
ثمر اقبال نے تفتیشی افسران کو سنگین مقدمات میں تفتیشی امور اور کیس فائل کو مرتب کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیئے۔
ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی جانب سے تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیئے پہلے بھی ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے
جہاں پراسیکیوشن ، میڈیکل، فرانزک اور جیوڈیشل ماہرین کی جانب سے تفتیشی افسران کو ٹریننگ دی جاتی رہی ہے۔
ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تفتیشی افسران کی رہنمائی کے لیئے ضلع بھر میں تفتیش سے متعلق ایک کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا تھا تاکہ
سنگین مقدمات کی تفتیش میں قانون کے مطابق تمام تفتیشی افسران کو رہنمائی مل سکے۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور کا کہنا تھا کہ
اگر پولیس کی جانب سے تفتیش کو ماہرانہ طریقے سے سر انجام دیا جائے تو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
تفتیش ہمارے کریمینل جسٹس سسٹم کا ایک بنیادی جزو جس کے بغیر انصاف کی فراہمی بنا ممکن ہے۔
تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق نکھارنے کے لیئے آئندہ بھی ماہرین کی مدد سے ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون