معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت نمونیا کے باعث ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ ممبئی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
نصیر الدین شاہ کی عمر 70 سال ہے۔ دو روز قبل نصیر الدین شاہ کو نمونیا ہوا تھا۔ نمونیا کے باعث ان کے پھیپھڑوں پر کالا نشان پایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے کچھ روز مزید اسپتال میں رکھنے کا کہا ہے۔
بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ نصیر الدین شاہ کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
نصیر الدین شاہ نے بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ نصیر الدین شاہ نے دو شادیاں کی جبکہ انکی دوسری شادی کامیاب رہی۔ نصیر الدین شاہ کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے