ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کی نواحی آبادی صدیق آباد کے ڈسپوزل کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ نشیبی علاقے صدیق آباد کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایکسئین پبلک ہیلتھ شعیب احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے ڈسپوزل کے معائنہ کے
دوران چار دیواری، جنریٹرز اور چوکیدار روم تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے آندھی میں مسائل پیدا کرنے والے بجلی کے لٹکتے تار درست کرنے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے آبادی کا معائنہ کرتے ہوئے جوہڑ کا پانی نکالنے کیلئے مکمل گنجائش کے ساتھ ڈسپوزل چلانے
مین ہولز اور لائنز کی صفائی سمیت دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر سے اہل علاقہ نے بھی ملاقات کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا ادراک ہے،کم وقت میں مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان، لاہو راور راولپنڈی میں ماڈل مارکیٹ قائم کی جائیں گی
جن پر پندرہ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور بجٹ 2021-22میں ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی
میں جنگلی حیات کی افزائش نسل کا سنٹر قائم کیا جائے گا جس پر سات کروڑ بیس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا
اور بجٹ میں دو کروڑ اسی لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتا یا کہ
وزیر اعلی کی ہدایت پر شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں
ڈیرہ غازیخان میں جاری منصوبوں کے تحت کوہ سلیمان میں زراعت کی ترقی پر ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے
اور بجٹ میں تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ڈیرہ غازیخان،
راجن پور سمیت منتخب اضلاع میں زرعی رقبہ کی بحالی اور کمانڈا یریا بڑھانے کیلئے بھی اس سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان چودھری محمد آصف سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے خود متحرک ہو گئے.
سخی سرور میں بیشتر کریشریونٹ سربمہر کر دیئے گئے. انہوں نے ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے اہم مقامات پر خود کارروائی کی.
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی.
گھروں پر عائد ٹیکس کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کر لی گئیں. فی یونٹ ریکوری پر خواجہ سراؤں کو سو روپے دیئے جائیں گے.
ٹیکس کی وصولی کیلئے خواتین کو ترغیب دینے اور احسن طریقے سے واجبات کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.
ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایاکہ پروفیشنل ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اوردیگر واجبات کی وصولی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں
خواجہ سراؤں کی خدمات سے ممکنہ حد تک بہتر نتائج ملے ہیں. ادھر خواجہ سراؤں نے بھیک اورامداد مانگنے کی بجائے باعزت روزگار کے حصول کو
خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹیکس ریکوری کیلئے ہر ممکن کردارادا کرنے کی یقین دہانی کرائی.
ڈائریکٹر ایکسائز نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے لگائی گئی سیلیں توڑنے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
انہوں نے نادہندگان سے کہا کہ وہ واجبات فوری ادا کریں تاکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کا سامنانہ کرنا پڑے
ڈیرہ غازیخان
منیجر ای روزگارسنٹر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان حسن ستارنے کہا ہے کہ
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں ا گلے بیج کیلئے داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے
اور35سال تک کے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوان جو سولہ سالہ تعلیم سمیت پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں
ویب سائیٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر 25جولائی 2021ء تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں.
منیجر ای روزگار سنٹر نے بتایا کہ یوتھ افیئرز،سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے
مواقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کیاگیا ہے
جس کے تحت ای کامرس، ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کریٹو ڈیزائننگ
3
کے شعبوں میں ملک کے ٹاپ فری لانسرز سے تین مہینے کی مفت ٹریننگ دلائی جارہی ہے
اور اس پروگرام کے تحت تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس،پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ،
تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد کا اجراء کیا جاتا ہے. انہو ں نے مزید بتایا کہ خواتین کیلئے 54 فیصد سے زیادہ کوٹہ مختص کیاگیا ہے
اور تربیت کے بعد آن لائن پرکشش ماہانہ آمدنی کمانے کے مواقع حاصل کیے جاسکتے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھہ محمد اسد چانڈیہ نے خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ اور
ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا. فلٹر کی تبدیلی اور دیگر معاملات چیک کیے.
انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 3500روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے ٹف ٹائلز اوردیگر منصوبوں کا جائزہ لیا او رہدایات جاری کیں انہوں نے جھوک اترا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی.
سامان ضبط کرنے کے ساتھ عارضی اور پختہ تجاوزات ہٹا دی گئیں.
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی خصوصی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج
موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ ضلع راجن پور کی تحصیل جامپور میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ دیوان،
بس اور ڈالا سٹینڈز، پی ایس او پیٹرولیم سروس، کمرشل مارکیٹ ودیگر مختلف مقامات پر طلباء،
ڈرائیوروں اور شہریوں کو روڈسیفٹی،ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کی افادیت، کورونا ایس او پیز اور پی ایچ پی ہیلپ لائن نمبر 1124 کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیئے.
انچارج یونٹ محمودالحسن گجر نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ دیوان میں لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا قانونا جرم ہ
ے لہذا قانون کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور مقابلہ بازی سے اجتناب کیا جائے
ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد موٹر سائیکل چلاتے وقت
4
ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں انہوں نے مزید کہا کہ
موجودہ حالات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی طرف سے”خدمت آپ کی دہلیز پر”
پروگرام میں پانچ ہفتوں کی توسیع کے بعد 28جون سے اسکے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔
چوتھے ہفتے کے دوران سرکاری پانی کی ٹینکیوں کی صفائی،واٹر فلٹریش پلانٹس کے فلٹرز تبدیل،ضلع کچہری،حوالات کی صفائی اور سرکاری سکولوں کو وائٹ واش کیا جائے گا
صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں چوتھے ہفتہ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں،
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ضلع کچہری میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جس نے کچہری کی صفائی کے ساتھ ساتھ کچرے کے ڈھیروں کو اٹھایا،عدالتوں،
بخشی خانہ،سائلین کے بیٹھنے کی جگہوں،پبلک باتھ رومز،وکلاء کے چیمبروں،ججز کورٹس،ضلعی انتظامیہ کے دفاتر،باغیچوں اور تمام راستوں کی خصوصی صفائی کی گئی اور تمام ویسٹ مشینری کے ذریعے اٹھایا گیا
جب کہ ضلع کچہری اور اطراف کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور لائم لائننگ بھی کی گئی۔
علاوہ ازیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کی طرف سے واٹر فلٹریش پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے،
ساتھ ہی سرکاری ٹینکوں کی صفائی اور کلورین کی آمیزش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ دراہمہ کی منشات فروش کے خلاف کاروائی۔ملزم گرفتار، 1500گرام خشک بھنگ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ نے دوران گشت منشیات فروش ملزم خالد حسین ولد لعل حسین قوم دستی سکنہ قاسم والا سے 1500گرام خشک بھنگ برآمد کر کے
گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ غزال حیدر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے آہینی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
ایسے جرائم جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ جھوک اترا کی منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی۔
ملزمان گرفتار ،1230گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھوک اترا نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے
ملزم اللہ وسایا ولد دوست محمد قوم چانڈیہ سکنہ بیٹ قائم شاہ سے 1230گرام چرس برآمد کر لیا
جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس تھانہ جھوک اترا نے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد شاکر ولد فضل حسین قوم بھٹہ سکنہ کھوہ ڈھورے والا سے
پسٹل 30 بور بمع 02عدد روند برآمد کر لیا۔پولیس تھانہ جھوک اترا نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ جھوک اترا کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان۔
پولیس ایمر جنسی 15 پر جھوٹی کال کرنے والے کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایمر جنسی 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم کو گرفتارکر لیا
ملزم عبدالباسط نے پولیس ایمر جسنی کے نمبر 15 پر موٹر سائیکل چوری ہونے کی جھوٹی کال کی
جس پر بعد میں معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل چوری نہیں ہوئے تھی بلکہ کالر نے اپنی پراپرٹی کی حفاظت میں غفلت لاپرواہی کی تھی
اور بعد میں موٹر سائیکل کی جھوٹی کال پولیس ایمرجنسی 15 پر کی جس پر مذکورہ کالر کے خلاف قانونی کاروائی کر کے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قیصر حسنین نے کہا پولیس کے ایمر جنسی نمبر 15پر کال کرنا ہر شہری کا حق ہے
لیکن کسی کوناحق پریشان کرنے والے اور جھوٹی کاروائی کروانے والے کالر کے خلاف اسی طرح قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون