دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر راجن پور کے صحت افزا مقام ماڑی کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

ریسٹ ہاوس ماڑی کے تعمیراتی کام کیلئے مطلوبہ دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے مکمل فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔

ماڑی میں سیاحوں او ر مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واٹر سپلائی سکیم شروع کی جائے گی۔ جس پر چھ کروڑ دس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے

اور بجٹ 2021-22 میںایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ۔

کوہ سلیمان اور جام پور میں آفسز کی عمارتیں تعمیر ہوں گی ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر اور ڈی سی آفس کے ریکارڈ روم کی تعمیر کیلئے بھی ابتدائی فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں پبلک بلڈنگز کے تحت راجن پور میں ڈی ایس پی کی رہائش گاہ ، دو دریائی اور تین پکٹس کیلئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

ضلع راجن پو رجاری سکیم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ، بارڈ ر ملٹری پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ،

چیک پوسٹ مغل او رکوٹ سبزل کی تعمیر کیلئے بھی بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ۔


راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح راجن پور میں بھی” خدمت آپکی دہلیز پر“ مہم کا دوبارہ آغازآج سے کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے 5 ہفتوں پر مشتمل مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں-ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو نئے اہداف کا حصول یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے

بتایا ہے کہ مہم پہلے تین ہفتوں کا ہی تسلسل ہے۔ چوتھے ہفتے 28 جون تا 4 جولائی سکولوں میں وائٹ واش،کچہریوں کی صفائی،واٹر پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی،

پانی کی ٹینکیوں کی کلورینیشن کا پلان بنایا گیا ہے۔5 تا 11 جولائی غیر قانونی تعمیرات،شہری حدود میں قائم بھانوں کیخلاف ایکشن ، قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے انتظامات کا منصوبہ ہے۔

جبکہ 12 تا 18 جولائی شجرکاری مہم چلائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کو ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ

ساتواں ہفتہ 19 تا 25 جولائی عید کی تیاریوں کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔ اس دوران عیدگاہوں پر ایس او پیز پر عمل،معمول کی صفائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشین اٹھانے کا کام،

امن و امان کے حوالہ سے کام کیا جائیگا۔آٹھوں ہفتہ کے دوران سڑکوں کی مرمت،سپیڈ بریکرز کے خاتمہ سمیت موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کی مہم چلائی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے مزید کہا ک”خدمت آپکی دہلیز پر“ مہم حکومت پنجاب کا

مثالی پروگرام ہے۔ پہلے تین ہفتے کے دوران کارکردگی مثالی رہی۔سامنے آنے والی خامیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ

فرضی اعدادو شمار پر ذمہ دار کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

About The Author