ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

تحریک اتحاد اہلسنت کی مجلس شوریٰ کا تاسیسی اجلاس گزشتہ روز جامعہ فریدیہ کوٹ مٹھن شریف میں صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت پیر طریقت پیر سید صادق رسول بخاری نے کی جبکہ

مہمان خصوصی علامہ پیر سید علی ناصر بخاری مہروی اور مہمانان اعزاز خواجہ غلام فرید کوریجہ اور خواجہ عمادالدین کوریجہ تھے۔ اجلاس میں ضلع راجن پور کی تمام سنی تنظیمات کے صدور،

جنرل سیکریٹریز کے علاوہ دیگر مندوبین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی مجلس شوریٰ کے چیئرمین، ناظم اعلیٰ،

رابطہ سیکریٹریز اور اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس مین یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ عظیم الشان اتحاد اہلسنت کانفرنس منعقد کی جائے گی

جبکہ بالترتیب مشائخ عظام کانفرنس اور مہتمم مدارس کانفرنسز بھی انعقاد پذیر کی جائیں گی۔

اجلاس کے آخر میں پیر طریقت حضرت پیر سید محمد صادق رسول شاہ بخاری نے دعا کرائی


راجن پور

ہماری زندگی کا ہر لمحہ سرکارﷺ مدینہ کی غلامی کے لیۓ وقف ہے اور حضورﷺ کی غلامی ہمیشہ محبت، خلوص، پیار،

اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت حضرت پیر سید محمد صادق رسول بخاری نے جامعہ فریدیہ کوٹ مٹھن میں تحریک اتحاد اہلسنت

راجن پور کی مجلس شوریٰ کے تاسیسی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید علی ناصر بخاری مہروی،

صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری، صاحبزادہ میاں مشتاق فرید، خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ عمادالدین کوریجہ، پروفیسر سید جمیل الدین نصیری، سید مشتاق احمد رضوی، محمد امین مہروی،

ڈاکٹر کرم حسین، سردار محمد شہباز خان گشکوری، محمد حسین فریدی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اتحاد و محبت اور خلوص ہمارے اکابرین کا نظریہ و عقیدہ ہے جبکہ آہستہ آہستہ نصابی کتب سے صوفیا کی تعلیمات کو نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب خانقاہوں سے نکل کر عملی میدان میں قدم رکھنا ہوگا اور سواد اعظم کو مضبوط و منظم کرنا ہوگا

کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کر کے اتحاد و اتفاق کے مقدس مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

اجلاس میں قرارداد کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کا فیصلہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور افواج پاکستان سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ

یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض خادم اہلسنت سید مشتاق احمد رضوی نے انجام دیئے

جبکہ درود و سلام علامہ قاری حبیب اللہ طاہر صادقی نے پیش کیا۔ آخر میں پیر طریقت سید محمد صادق رسول شاہ بخاری نے ملک و ملت کی خوشحالی،

امن، اہلسنت کی تمام تنظیمات کے اتحاد اور دفاعی اداروں کی کامیابی کے لیۓ دعا کرائی


: راجن پور،جام پور،محمد پور دیوان

حاجی پور شریف

گنبدِ خضراء کے سائے میں ہم سب ایک ہیں ہمارے رہبرو رہنما حضور پرنور رحمت اللعالمین سیدنامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآله وسلم ہی ہیں

جو حاضر وناظر ہیں قریب بعید جانتے ہیں اہل سنت جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے اکثریت کو دیوار سے نہیں لگانے دیا جائے گا پاکستان میں طالبان کا نظام نامنظور پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے

اکابرینِ اہلسنت مشائخ عظام کی عظیم لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ںرصغیر پاک وہند میں اسلام اولیاء اللہ کی تعلیمات سے پھیلا انگریز کو بھی تصوف صوفی ازم کی

بدولت برصغیر سے پسپائی اختیار کرنا پڑی اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لئے بہترین مشعلِ راہ ہیں قائد اعظم محمد علی جناح شاعر مشرق عاشق رسول علامہ محمد اقبال رح علیہ کے پاکستان کا قیام کلمۂ طیبہ لا الہ الا اللہ نعرہ رسالت یارسول اللہ کے نعرے

پرحاصل کیا گیا اکثریت کو دیوار سے نہیں لگانے دیا جائے گا پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عشاقان رسول کا دامن گنبدِ خضراء سے وابستہ ہے

اور تاقیامت رہےگا اور اس کے ایوانوں میں بھی یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجے گی سیاست کے میدان میں بھی اہلسنت کا اتحاد ضروری ہے

تاکہ ہم شان عظمت مصطفیٰ عقیدۂ ختمِ نبوت کا تحفظ یقینی بنا سکیں امن کمیٹیوں میں اہلسنت کی نمائندگی بڑھائ جائے

ضلع راجن پور میں 12 سے زائد سنی تنظیموں پر مشتمل تحریک اتحاد اہلسنت کا قیام اتحاد واتفاق وقت کا تقاضا ہے ملک دشمنوں کے مزموم عزائم باہم متحد ومتفق ہوکر

ناکام بنانے ہونگے ان خیالات کا اظہار ضلع راجن پور کی 12سے زائد سنی تنظیموں اہلسنت اتحاد تحریک کے افتتاحی اجلاس زیرِ صدارت شیخ الحدیث علامہ

پیر سید صادق رسول شاہ بخاری زیر سرپرستی صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری سرپرست اعلیٰ اتحاد اہلسنت تحریک فرزند فرید رح علیہ خواجہ غلام فرید کوریجہ

صاحبزادہ محمد عماد فرید کوریجہ صاحبزادہ مشتاق فرید پیر سید مشتاق رضوی سید علی ناصر شاہ بخاری علامہ قاری خورشید احمد رضا حاجی شیر محمد خان یاسر الحاج محمد حسین فریدی میڈیا کوارڈینیٹر ایم شہباز خان رابطہ سیکرٹری محمد بلال سعیدی نے

صادقیہ فاؤنڈیشن اسلامک سنٹر میں شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اہلسنت جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے ہم سواد اعظم وامن کی جماعت ہے

پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے اور ہم گنبدِ خضراء کے سائے تلے ایک ہیں اور ہمارے رہبر رہنما حضور پرنور رحمت اللعالمین سیدنامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآله وسلم ہیں خواجہ غلام فرید کوریجہ نے خطاب میں کہا

پاکستان میں ظالمان کا نظام مسترد کرتےہیں اہلسنت اتحاد صرف مذہبی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں سیاسی اتحاد قائم کیا جائے تاکہ ہم عقیدہ ختمِ نبوت کی بھرپور حفاظت کرسکیں پاکستان تاقیامت تک قائم رہےگا

کروڑوں عشاقان رسول کا دامن گنبدِ خضراء سے وابستہ ہےاور تاقیامت رہےگا اور اس کے ایوانوں میں بھی

یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجے گی پیر سید علی ناصر شاہ بخاری کی دادی چئیرمین میلاد کمیٹی ایم شہباز خان کے چچا محمد شاہدخان گشکوری مرحوم کی

وفات پر اظہارِ افسوس وفاتحہ خوانی وبلندی درجات کی دعائیں کی گئیں سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری چئیرمین عالمی تنظیم العارفین اصلاحی جماعت کا تجویز کردہ قرعہ اندازی کے زریعہ منتخب کیا گیا

جنرل سیکرٹری پیر سید مشتاق رضوی میڈیا کوارڈینیٹر ایم شہباز خان گشکوری رابطہ سیکرٹری محمد بلال سعیدی منتخب کئےگئے

آخر میں سلام بحضور سرور عالمﷺ ملکی سلامتی وخوشحالی کی بھی خصوصی دعائیں کی گئیں خصوصی دعا شیخ الحدیث علامہ پیر سید صادق رسول شاہ بخاری نے کی لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

ممبران مجلس عاملہ صاحبزادہ مشتاق فرید الحاج محمد حسین فریدی حاجی شیر محمد خان یاسر ساجد خان بٹوانی ادراہ منہاج القرآن تنظیم السعید میلاد ونعت کمیٹی

سمیت 12 سے زائد سنی تنظیموں سے ہر 2 شخصیات کو ممبر مجلس عاملہ منتخب کیا گیاa

About The Author