نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ ہفتوں پر محیط 28جون سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے

جو یکم اگست تک جاری رہے گا۔عید کے ایام کے دوران صفائی کے نظام کو بہترین بنایا جائے ۔

اس حوالے سے میونسپل کمیٹیز کے افسران اپنے پلان ترتیب دیں۔کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ بخشی خانہ راجن پور ،روجھان اور جام پور ،سلاٹر ہاﺅس،گلی محلوں ،سڑکوں ،سکولوںکی صفائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے ۔

شہری ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ ایپ کے ذریعے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کو کامیاب بنائیں ۔میونسپل سروسز کے ادارے صفائی پر توجہ مرکوزکریں

بلکہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،ڈی ایس پی ثنا اللہ خان،سی ای او تعلیم مسعود ندیم ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبیٰ سمیت میونسپل سروسز

اداروں کے افسران نے شرکت کی۔


: حاجی پورشریف

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک کی خصوصی گرانٹ سے ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف کےنواحی

علاقہ موضع ملکانی یونین کونسل نور پور منجھو والا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ سردار فیض رسول خان کورائی کی تجویز پر مکمل ہوگیا ہے

جس سے وہاں کےاہل علاقہ روزمرہ کی بنیادی اور انتہائی ضرورت اور اہمیت کا

حامل پاک صاف اورمیٹھا فلٹرڈ پانی استعمال کریں گے.

About The Author