دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

درزی کی غلطی کی وجہ سے امیتابھ بچن کی وجاہت میں چار چاند لگ گئے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیوار میں نیلے رنگ کی اس شرٹ کے ساتھ جو مثالی وجاہت نظر آئی

درزی کی غلطی کی وجہ سے امیتابھ بچن کی وجاہت میں چار چاند لگ گئے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دیوار میں نیلے رنگ کی اس شرٹ کے ساتھ جو مثالی وجاہت نظر آئی وہ

دراصل ایک ٹیلرنگ غلطی کی وجہ سے ہے۔
ماضی کی ایک پرانی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لیجنڈ اداکار نے مزید کہا کہ اس سپر ہٹ فلم میں جو ان کے کسرتی بدن او

ر اسٹائلش انداز ابھر کر نظر آیا وہ دراصل ایک غلط سلی ہوئی لمبی شرٹ کی وجہ سے ابھر کر سامنے آیا۔

انھوں نے اس حوالے بتایا کہ اس فلم میں ڈینم کی بلو شرٹ اور خاکی رنگ کی پتلون پہن رکھی تھی، جبکہ انھوں نے کاندھوں پر ایک رسی ڈال رکھی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ دراصل یہ ایک ٹیلرنگ غلطی کا نتیجہ تھی۔

لیکن اسکے باوجود انکا یہ انداز اس عہد کے نوجوانوں کو اس قدر بھایا یہ ایک فیش کا نمونہ بن گیا تھا۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر جو پرانی تصویر شیئر کی ہے اس کے ساتھ تحریر ہے وہ کچھ یوں ہے۔

یہ وہ دن تھے دوست، اور جو شرٹ سلی ہوئی تھی، اس کی اپنی ایک کہانی ہے۔
شوٹ کا پہلا دن تھا،

اور شوٹ ریڈی تھا، کیمرہ چلنے کو تیار تھا، تو یہ پتہ چلا کہ شرٹ تو کچھ زیادہ ہی لمبی ہے اور گھٹنوں سے نیچے تک ہے۔

اس پر ڈائریکٹر نے دوسری شرٹ کا انتظار نہیں کیا اور ایک گٹھان باندھ کر کام چلایا

About The Author