دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاورتجزیے

ڈیرہ غازیخان۔
پولیس پر حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لادی گینگ کا رکن کلاشنکوف سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا پولیس کی اہم کاروائی لادی گینگ کا رکن اسلحہ سمیت گرفتار، ایس ایچ او تھانہ کالا عرفان افتخار نے بتایا کہ

تھانہ کالا پولیس کے تفتیشی آفیسر شہزاد افضل، عرفان مصطفے معہ ٹیم نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لادی گینگ کے رکن

تیمور عرف ضیاء الرحمان ولد سیف الرحمان قوم لوجانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ڈکیتی کیا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا

گرفتار ہونے والا ملزم تیمور ڈکیتی سمیت پولیس پر حملہ کرنے اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ لینے میں بھی ملوث رہا ہے مورخہ 08.05.21 کو برآمدگی کے لئے جانے

والی پولیس پارٹی پر ملزم تیمور نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی اور ملزم تیمور کی فائرنگ سے طارق کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا

اور یہ ملزم لادی گینگ کا رکن بھی ہے جس کی گرفتاری تھانہ کالا پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب کی زیر نگرانی تھانہ

کالا پولیس نے کئی وارداتوں میں ملوث ملزم تیمور کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔

موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 کس چور گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل، مسروقہ موبائل فونز اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ریکور۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے چوروں کی گرفتاری عمل میں

لانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایچ او تھانہ سٹی عارف حسین بخاری معہ ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہر میں موٹر سائیکل چوری کرنے

والے 3 کس چور (1) غلام عباس (2) ساجد (3) عنصر کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سے 9 مقدمات میں مسروقہ شدہ موٹر سائیکل، مسروقہ موبائل

اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی رقم برآمد کرکےاصل مالکان کے حوالے کی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف حسین نے کہا کہ

موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کی مزید گرفتاری عمل میں لانے کے لئے

تھانہ سٹی پولیس دن رات کوشاں ہیں اور میری ہر کاوش لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب میں آئندہ ماہ سے نومبر تک ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت پنجاب نے اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کو روزانہ 30 انسداد ڈینگی سرگرمیاں رجسٹرڈ کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا نے بریفنگ دی.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاط ضروری ہے۔ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ

ہر سرگرمی کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔بوگس سرگرمی پر کارروائی ہوگی۔ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس اب ماہانہ کی بجائے ہر ہفتہ ہوگا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ میں بتایا کہ

فوگنگ اور سپرے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس سے مچھر میں قوت مدافعت پیدا ہوجاتی ہے،

صرف لاروا برآمد ہونے اور ڈینگی کیس ثابت ہونے پر متعلقہ جگہ پر سپرے ہوگا ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کردیا گیا ہے

ضلع میں پانچ جگہوں پر لاروا برآمد ہوا ہے اور503 ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل میں نامور غزل گائیک یامین صدف اور معروف فوک سنگر شعیب سانگھی کے اعزاز میں شام موسیقی کا انعقاد کیا گیا

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میجر(ر) اعظم کمال نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان میں فنون لطیفہ کی روایت مضبوط اور تواناہے.

میوزک، ڈرامہ ،شاعری اور فائن آرٹ کے حوالے سے ڈی جی خان کے فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ علاقے کی ثقافت کو اجاگر کیا

اور اب نوجوان بھی اپنے علاقے کی ثقافت کے فروغ کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا فن و ثقافت کے فروغ میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کا کردار بے حد اہم ہے۔ معروف شاعر و ایکسیئن میپکو شیراز غفور نے کہا کہ

ڈی جی خان میں لوک موسیقی کی روایات بہت گہری اور مضبوط ہیں اور نئے فنکار بھی اس حوالے سے خوب محنت کررہے ہیں۔ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ

ڈی جی خان میں خطے کی ثقافت اور فن کو فروغ دینے میں یہاں کے فنکاروں کا کردار مثالی ہے.

ڈی جی خان آرٹس کونسل ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل نے کہا کہ فنکاروں کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر

ان کے اعزاز میں موسیقی کی ایسی محافل تواتر اور تسلسل کے ساتھ انعقادپذیرہوں گی۔ اس موقع پر یامین صدف اور شعیب سانگھی نے اپنے معروف گیت ساز و آواز کے

ساتھ پیش کیے۔تقریب میں معروف شاعر محبوب جھنگوی نے خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شہر کے ساتھ دیہی علاقوں میں صفائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

تحصیل کوہ سلیمان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا یونٹ فعال کردیا گیا ہے. وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب آفتاب بلوچ نے کوہ سلیمان کا

دورہ کرتے ہوئے صفائی اور دیگر معاملات دیکھے. انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے فراہم کوڑا دان کے معائنہ کے ساتھ سٹاف سے بھی ملاقات کی.

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم خان اور دیگر ہمراہ تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفتاب بلوچ نے سنیٹری ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

فرائض دیانتداری اور محنت سے انجام دیئے جائیں. کارکردگی کی بنیاد پر ملازمت کے تسلسل کا فیصلہ کیا جائے گا.

محنت اور دیانتداری کو کامیابی کا زینہ بنایاجائے. اس موقع پر انہوں نے بارتھی میں لوکل گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت 27مئی سے 19جون تک 140915سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں.

عوام کی 1464شکایات میں سے 1463 کا ازالہ کر دیاگیا. مجموعی طو رپر 99فیصد عوامی شکایات نمٹا دی گئیں.

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ متعلقہ محکمے صفائی اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے فرائض انجام دیتے رہیں.

خدمت آپ کی دہلیز پر مہم صرف تین ہفتے پر محیط نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے. صفائی، سیوریج سمیت میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کو

فعال کردارادا کرنا ہو گا.

اس موقع پر بتایاگیاکہ خدمت آ پ کی دہلیز پر مہم کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان نے 25882، لیہ نے 23018، مظفرگڑھ نے 74404اور

ضلع راجن پو رنے 17612سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ ہوئیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تونسہ شریف میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کی.

آٹھ سو لٹر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کر دیاگیا.

35ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دودھ سے متعلق تمام افراد کو متنبہ کیاگیا کہ

وہ معیاری دودھ کا کاروبار کریں.

دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے

خلاف قانون کے تحت بلاامتیازکارروائی کی جائے گی


ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا، کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز سمیت دیگر آفیسران کے

ہمراہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ پولیس لائن ڈی جی خان کا وزٹ کیا۔

اس دوران ڈی پی او عمر سعید ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ لاہور کی طرح کا سنگ میل ثابت ہوگا

جس میں عوام الناس کو ایک ہی چھت کے نیچے بہت ساری سہولیات میسر کی گئی ہیں جس سے ناصرف کرائم میں واضح کمی ہوگی

بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی، جدید ترین سہولیات سے آراستہ 15سسٹم کو بھی سمارٹ سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے

جہاں پر تین شفٹوں میں سمارٹ سٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،اسکے علاوہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کیمروں کے دریعے تمام تھانوں کو مانیٹر کررہے ہیں

کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک گاڑی کی صورت میں فیلڈ میں محافظ فورس کے اہلکاروں کو میسج دیا جاتا ہے

جو فوری چیک کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہر ڈی جی خان کے تمام کیمروں کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا

اور یہی سے بیٹھے بیٹھے پورے شہر کو مانیٹر کیا جائے گا اب یہ پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے

جس پر ریجنل پولیس آفیسر سمیت کمشنر ڈیرہ نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی اس کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ

جدید طرز پر بنایا جانے والا یہ پروجیکٹ ڈیرہ غازیخان کی عوام الناس کو بہت ساری سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر کر رہا ہے

اور میں ڈیرہ غازیخان پولیس کے اس اقدام کو سرہاتا ہوں۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے دوران گشت علیحدہ علیحدہ کاروائی کر تے ہوئے 02 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے

ملزمان (1) محمد شاہد ولد علی بخش قوم بھٹی سکنہ درخواست درمیانی سے بندوق 12 بور بمع 02 عدد کارتوس برآمد (2) غلام قادر ولد حضور بخش قوم جوگیانی

سکنہ موضع درخواست جنوبی نمبر 2 سے ریوالور 32 بور برآمد کر لیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا ہے۔

.

About The Author